مظفر نگر: ایس ڈی پی آئی کی تقریب میں جمع ہوئی زبردست بھیڑ، فرقہ پرست طاقتوں کو بنایا گیا ہدف تنقید

ایس ڈی پی آئی کے مطابق انھوں نے یہ تقریب مدینہ چوراہے پر جمہوری اور آئینی اقدار کے تحفظ اور عوامی بیداری کے لیے منعقد کیا تھا، اس میں بڑی تعداد میں مدارس سے جڑے طلبا نے شرکت کی۔

تصویر بذریعہ آس محمد کیف
تصویر بذریعہ آس محمد کیف
user

آس محمد کیف

مظفر نگر میں منعقد ایس ڈی پی آئی پارٹی کی ایک تقریب میں مقررین نے ملک میں پھیل رہی فرقہ واریت کو لے کر فکرمندی ظاہر کی۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر پہنچے مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ اس وقت ملک بحران سے گزر رہا ہے۔ ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے اور یہ آزادی ہمیں ذات و مذہب کی ہم آہنگی اور معاشی قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹر امبیڈکر کی آئین نے ملک کو جمہوریت، سماجواد، بھائی چارہ، مذہبی خیر سگالی اور عوامی فلاحی ریاست کے قیام کا منتر دیا تھا۔ لیکن 2014 سے ملک میں جمہوریت کی اصل روح اور آئینی اقدار پر سخت حملہ ہوا ہے اور حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کی ترقی رخنہ انداز ہو گئی ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ عبیداللہ اعظمی نے کہ کہ ملک لوکل ہنگر انڈیکس اور پریس کی آزادی پر مبنی انڈیکس میں ذیلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بے پناہ قدرتی وسائل کے باوجود ایک پالیسی کے تحت ملک کو تاریکی میں دھکیے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ملک میں فاشسٹ فرقہ وارانہ قوتوں کی غلط تشہیر سے صدیوں سے بھائی چارہ و ہم آہنگی مکمل سماجی تانے بانے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت فیڈرل نظام کو تباہ کر رہی ہے اور ریاستوں سے ان کے حقوق کو چھین رہی ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی، مہنگائی، بے روزگاری، زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کے دوران حکومت کے ضدی رویہ، وبا میں زبردست بدنظمی نے ملک کے امن، سکون اور ترقی کو ختم کر دیا ہے۔

مظفر نگر: ایس ڈی پی آئی کی تقریب میں جمع ہوئی زبردست بھیڑ، فرقہ پرست طاقتوں کو بنایا گیا ہدف تنقید

اس تقریب میں ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ایم کے فیضی نے کہا کہ کورونا وبا میں گنگا کے ساحل پر ہزاروں انسانی لاشوں کی بے عزتی اور دیگر انسانی عمل سے تفریق کی پالیسی پیدا ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذات پر مبنی و فرقہ وارانہ تقسیم کی پالیسی سے فرقہ وارانہ خیر سگالی کا ماحول زہر آلود ہوتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی آئینی اداروں کو کمزور بنا کر انھیں بڑے صنعتی گھرانوں کے حوالے کر ملک کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر بی ایم کامبلے نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں ترقی کی رفتار دھیمی ہی نہیں پڑی بلکہ اب تو دم توڑ رہی ہے۔ حکومت کے ذریعہ اس کی عوام مخالف پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی ہر آواز کو طاقت سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دلتوں، پسماندہ طبقات، کمزور اور مرحوم طبقہ پر ظلم و ناانصافیاں عروج پر ہیں۔ نظامِ قانون کی حالت بد سے بدتر ہے۔ اناؤ، ہاتھرس، کانپور، مہوبا، لکھیم پور میں کسانوں کا قتل عام وغیرہ وارداتوں کے ذریعہ جمہوریت کو بری طرح روندا گیا ہے۔

مظفر نگر: ایس ڈی پی آئی کی تقریب میں جمع ہوئی زبردست بھیڑ، فرقہ پرست طاقتوں کو بنایا گیا ہدف تنقید

ایس ڈی پی آئی کے مطابق انھوں نے یہ تقریب مدینہ چوراہے پر جمہوری اور آئینی اقدار کے تحفظ اور عوامی بیداری کے لیے منعقد کیا تھا۔ اس میں بڑی تعداد میں مدارس سے جڑے طلبا نے شرکت کی۔ تقریب کو ’اتر پردیش لوک تنتر سمیلن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس میں ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر ایم کے فیضی، مشہور مسلم مذہبی لیڈر مولانا سجاد نعمانی، سابق رکن پارلیمنٹ مولانا عبیداللہ خان اعظمی، سابق رکن پرلیمنٹ لال می پرساد، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر ایڈووکیٹ شرف الدین احمد، محمد شفیع، بی ایم کامبلے، قومی جنرل سکریٹری سیتارام کوہیوال، یاسمین فاروقی، قومی سکریٹری الفانسو فرینکو، ایس ڈی پی آئی اتر پردیش کے صدر نظام الدین خان سیتارام کوئیوال، محمد کامل نے بھی خطاب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔