مسلم تنظیموں نے کی ادے پور قتل عام کی مذمت

مسلم تنظیموں نے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کو کبھی بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مقتول درزی
مقتول درزی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجستھان کے ادے پور میں دن دیہاڑے ایک نوجوان کا گلا ریٹ کر قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی نوجوان کے 8 سالہ بیٹے نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ کچھ مسلم تنظیموں نے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کو کبھی بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مشاورت کے صدر نوید حامد نے کہا کہ "ادے پور میں قتل کا معاملہ اسلام مخالف اور نفرت انگیز جرم کا معاملہ ہے۔ پیغمبر اسلامؐ نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کسی کو جسمانی نقصان نہیں پہنچایا۔ کچھ مجرم عشق رسولؐ کی آڑ میں ایسے واقعات کر رہے ہیں۔ انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔"


نوید حامد نے کہا کہ "میں وزیر اعظم نریندر مودی جی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن برقرار رکھنے کے لیے قوم سے خطاب کریں۔" جمعیت علمائے ہند نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ جمعیت کے جنرل سکریٹری حکیم الدین قاسمی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قانون کی نظر میں ایک جرم ہے اور ہمارا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کے علاوہ کئی مسلم تنظیموں نے بھی مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔