کانگریس نے ممبئی میں اقتدار میں آنے پر صاف ہوا کی فراہمی کا کیا وعدہ

ممبئی کانگریس کی صدر اور لوک سبھا رکن ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ کہ ہر سال تقریباً 5,100 ممبئی کے لوگوں کی اس لیے موت ہوجاتی ہے کیونکہ حکومت دوسری جانب دیکھتی  رہتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

ممبئی کانگریس نے اتوار کو 'صاف ہوا ایکشن پلان کا منشور' جاری کیا، جس میں وعدہ کیا گیا ہے کہ اگرممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پارٹی اقتدار میں آتی ہے، تو وہ شہر کے ہر شہری کے لیے صاف ہوا کو 'بنیادی حق' قرار دے گی۔

کانگریس کے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ''کانگریس، اقتدار میں آنے کے بعد، بلدیاتی پالیسی میں باضابطہ طور پر یہ تسلیم کرے گی کہ صاف ہوا ہر ممبئی میں رہنے والے کا بنیادی حق ہے۔ صحت مند ہوا فراہم کرنا بی ایم سی کی پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ہوگی۔ اگلے پانچ برسوں میں ممبئی کاایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 40–60 کے محفوظ درجے تک لایا جائے گا۔''


منصوبے کے مطابق، پارٹی زیادہ آلودگی والے دنوں میں سخت پابندیاں عائد کرنے کی تجویز رکھتی ہے، جن میں اے کیو آئی200–300 ہونے پر رات کے وقت تعمیراتی کام پر پابندی، 300 سے اوپر ہونے پر غیر ضروری تعمیراتی کام روک دینا اور 400 سے زیادہ اے کیو آئی ہونے پر دھول پیدا کرنے والی تمام سرگرمیوں کو بند کرنا شامل ہیں۔

ممبئی کانگریس کی صدر اور لوک سبھا رکن ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ''ہر سال تقریباً 5,100 ممبئی کے لوگوں کی اس لیے موت ہوجاتی ہے کیونکہ حکومت دوسری جانب دیکھتی ہے۔ یہ ایک صحت سے متعلق ایمرجنسی ہے اور کانگریس واحد پارٹی ہے جس کے پاس اس کے حل کا منصوبہ ہے۔ ہمیں بہانے نہیں چاہئیں، ہمیں صاف ہوا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے صاف ہوا ایکشن پلان منشور جاری کیا ہے۔''انہوں نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ میرین ڈرائیو پر اس دستاویز کو جاری کیا۔


انہوں نے مہایوتی حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے ممبئی کی ہوا کو زہریلا بنا دیا ہے اور ان کا لالچ شہریوں کی زندگی اور شہر کے مستقبل کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آلودگی سے پاک ماحول میں رہنا اور صاف ہوا میں سانس لینا ہر ممبئی کے شہری کا بنیادی حق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔