باشندگانِ ممبئی کے لئے خوشخبری! یکم فروری سے عام لوگوں کو ’لوکل ٹرین‘ سے سفر کرنے کی اجازت

ممبئی لوکل میں زیادہ تعداد میں لوگ نہ آئیں اس کے لئے صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات کے 9 بجے تک چلنے والی لوکل ٹرینوں میں ممبئی کے عام لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ممبئی لوکل ٹرین، فائل فوٹو
ممبئی لوکل ٹرین، فائل فوٹو
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: عروس البلاد کہے جانے والے شہر ممبئی کے لوگوں کے لئے خوشخبری ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے مطابق ممبئی کے باشندگان کو یکم فروری 2021 سے لوک ٹرین سے سفر کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ مہاراشٹر حکومت نے ویسٹ سینٹرل ریلوے کو خط لکھ کر ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوک ٹرین خدمات کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت نے کہا کہ لوگوں کو ایسے وقت میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے جب ٹرین میں زیادہ بھیڑ نہ ہو۔ ایسے میں ممبئی لوکل کی پہلی ٹرین چلنے سے لے کر صبح 7 بجے تک، پھر دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک اور رات 9 بجے سے لے کر آخری لوکل تک ٹرینوں کو چلایا جائے گا۔


وہیں ممبئی لوکل میں زیادہ تعداد میں لوگ نہ آئیں اس کے لئے صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات کے 9 بجے تک چلنے والی لوکل ٹرینوں میں ممبئی کے عام لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوکل ٹرین سروس کو مارچ 2020 میں معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد خصوصی پاس برداروں کو ہی ممبئی لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان میں خواتین اور ضروری خدمات فاہم کرنے والے لوگ، مثلاً فرنٹ لائن ورکرز، طبی اہلکار ہی سفر کر پا رہے تھے۔ لیکن اب 9 مہینے بعد ممبئی کے عام لوگ بھی لوکل ٹرین سروس سے فیضیاب ہو سکیں گے۔


کورونا کی وبا کے سبب سب سے زیاد نقصان مہاراشٹر کو ہی اٹھانا پڑا ہے۔ یہاں اب تک کورونا کی زد میں 2018413 لوگ آ چکے ہیں، جبکہ 50944 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Jan 2021, 4:11 PM