ممبئی: گوریگاؤں میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 46 افراد جھلس گئے، 6 ہلاک

ممبئی کے گوریگاؤں میں گزشتہ رات ایک عمارت میں خوفناک آتشزگی کا واقعہ پیش آیا، جس کی وجہ سے 46 افراد زخمی اور 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ 4 کاریں اور 30 ​​بائک بھی جل کر خاکستر ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ممبئی کے گوریگاؤں کے آزاد نگر میں سمرتھ نامی 7 منزلہ عمارت میں گزشتہ راش خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ عمارت کی پارکنگ میں صبح 2.30 سے ​​3 بجے کے درمیان لگنے والی اس آگ کی وجہ سے 6 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہاں عمارت کی پارکنگ میں کھڑی 4 کاریں اور 30 ​​سے ​​زائد موٹر سائیکلیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا جا سکا۔

مقامی لوگوں کے مطابق عمارت کی پارکنگ میں کافی پرانا کپڑا رکھا ہوا تھا، ممکنہ طور پر اسی میں آگ لگی ہوگی اور کچھ ہی دیر میں اس نے پوری پارکنگ اور عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو دو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایچ بی ٹی ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں ہیں۔ 25 زخمی اس وقت زیر علاج ہیں جن میں 13 خواتین شامل ہیں۔

وہیں، آگ میں جھلس جانے والے 15 افراد کوپر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں 9 خواتین شامل ہیں۔ تاہم پولیس اور فائر بریگیڈ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

خبر کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ رات کے آخری پہر میں 3.05 بجے پیش آیا، جس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔