ملائم، اکھلیش کے نزدیکی قدآور رہنما آر ایس یادو کا کورونا کے سبب انتقال

بابو جی کے نام سے سیاسی گلیاروں میں یاد کیے جانے والے یادو کو کورونا کی تصدیق کے بعد پی جی آئی کے کووڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں تقریباً دو بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور لیڈر اور قانون ساز اسمبلی کے رکن ایس آر ایس (رام سنگھ) یادو کا منگل کو کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ 87 برس کے تھے۔ بابو جی کے نام سے سیاسی گلیاروں میں یاد کیے جانے والے یادو کو کورونا کی تصدیق کے بعد پی جی آئی کے کووڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں تقریباً دو بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

سماج وادی پارٹی کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے معتمد خاص و صلاح کار رہے آر ایس یادو سیاست میں آنے سے پہلے کوآپریٹیو بینک میں نوکری کرتے تھے جہاں ان کی ملاقات ملائم سنگھ یادو سے ہوئی تھی۔ سال 1989 میں ملائم سنگھ نے پہلی بار وزیر اعلی بننے کے بعد انہیں اپنا خصوصی افسر نامزد کیا تھا۔ ایس پی دفتر کی کمان آر ایس یادو سنبھالتے تھے۔


ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بزرگ لیڈر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'ایس پی کے سینئر لیڈر، ایم ایل سی و پارٹی دفتر کے انچار آر ایس یادو کے کورونا سے انتقال پر ہم سب دلبرداشتہ ہیں۔ ریاست نے آج ایک جفاکش سماجی خدمت گار کھویا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */