یوپی میں صنعتیں بند، فیکٹریوں میں تالے اور بُنکر پاور لوم فروخت کررہے ہیں... پرینکا گاندھی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

08 Sep 2020, 11:59 AM

یوپی میں صنعتیں بند، فیکٹریوں میں تالے اور بُنکر پاور لوم فروخت کررہے ہیں... پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوپی سرکار کا خود کی پیٹھ تھپتھپانا ویسے ہی ہے جیسے MOUs کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنا۔ ریاست میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ فیکٹریوں میں تالے لگے ہیں، بُنکر اپنے پاورلوم فروخت کر رہے ہیں، حقیقت میں یہاں صرف ایز آف ڈوئنگ کرائم اور ایز آف ڈوئنگ گھوٹالا ہے۔

08 Sep 2020, 11:24 AM

اجین میں کورونا کے 31 نئے معاملے

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں کورونا انفیکشن کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ان کی تعداد بڑھ کر دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں سے 1598 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔ چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 438 سیمپلوں میں سے 31 کورونا پازیٹو پائے گئے۔ ان میں سے 28 اجین اور مدیحہ پور، باڑمیڑ و ترانہ تحصیل کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ ابھی تک 1998 پازیٹو معاملے ملے ہیں۔ اس عالمی وبا سے کل ایک شخص کی موت کے بعد ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے اور 334 مریضوں کا اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک 72 ہزار 309 لوگوں کے سیمپل لئے جاچکے ہیں۔

08 Sep 2020, 9:56 AM

پی ایم مودی ’سرکاری کمپنی بیچو مہم‘ چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سرکاری کمپنیوں کو فروخت کرنے کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’مودی جی سرکاری کمپنی مہم چلا رہے ہیں۔ خود کی پیدا ہوئی معاشی بدحالی کی بھرپائی کے لئے ملک کی املاک کو تھوڑا تھوڑا بیچا جا رہا ہے۔ عوام کے مستقبل کو بالائے طاق رکھ کر ایل آئی سی کو بیچنا مودی حکومت کی ایک اور شرمناک کوشش ہے۔‘‘


08 Sep 2020, 8:32 AM

45سال میں پہلی بار ہندوستان اور چینی فوجیوں کے بیچ فائرنگ کی خبر

ہندوستان اور چین کےدرمیان سرحدی تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ ایک ویباسئٹ پر شائع خبر کے مطابق ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے بیچ فائرنگ ہوئ ہےاور یہ فائرنگ 1975کے بعد یعنی 45سال بعد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے پہلےفائرنگ کی جس کے جواب میں ہندوستانی فوج نے جواب دیا ۔

08 Sep 2020, 7:10 AM

ای ڈی نے چندا کوچر کے شوہر دیپک کو گرفتار کیا

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق چیف ایکزی کیٹیو (ایم ڈی) چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کو پیر کو گرفتار کرلیا۔
ای ڈی کے افسران نے بتایا کہ ایجنسی نے دیپک کو ممبئی میں انسداد منی لاؤنڈرنگ قانون کی دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ای ڈی کوچر جوڑے سے ویڈیو کون گروپ کو بینک سے قرض دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں اورمنی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ تاچھ کرتی آئی ہے۔
اس سے پہلے ای ڈی نے جنوری کے مہینے میں چندا کوچر اور ان کے خاندان کی جائیدادوں کو ضبط کیا تھا۔ مجموعی طور سے 78 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کیا تھا۔ اس میں ممبئی میں ایک فلیٹ اور چندا کے شوہر کے کمپنی کی پراپرٹی شامل تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔