مختار انصاری کے بھائی سماجوادی پارٹی میں شامل، امبیکا چودھری کی بھی گھر واپسی

پوروانچل کی سیاست میں خاصہ دخل رکھنے والے بی ایس پی کے زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری اپنے حامیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری نے ہفتہ کے روز اپنے بیٹے کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ غازی پور سے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے صبغت اللہ اپنے حامیوں کے ساتھ غازی پور سے لکھنؤ پہنچے تھے۔

اس کے ساتھ ہی امبیکا چودھری کی بھی گھر واپسی ہو گئی ہے۔ امبیکا چودھری 1993 سے لگاتار رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 2017 میں انہوں نے بی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا، لیکن ہار گئے تھے۔ پنچایت انتخاب میں ان کے بیٹے نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور سماجوادی کے ٹکٹ پر ضلع پنچایت صدر چیئرمین ہوئے تھے۔


پوروانچل کی سیاست میں خاصہ دخل رکھنے والے بی ایس پی کے زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری اپنے حامیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ صبغت اللہ انصاری کے ساتھ ان کے بیٹے منو انصاری بھی سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔

خیال رہے کہ صبغت اللہ 2017 میں بی ایس پی کے نشان پر انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن ہار گئے تھے۔ جبکہ پنچایت انتخابات میں ان کے بیٹے نے سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی اور ضلع پنچایت چیئرمین منتخب ہو گئے۔ صبغت اللہ انصاری غازی پور کی محمد آباد سیٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔


ادھر سماجوادی پارٹی کے بانی رکن رہے امبیکا چودھری تقریباً 5 سال بعد پارٹی میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس کے لئے تمام تیاریاں اسی وقت پوری کر لی تھیں جب ان کے بڑے بیٹے کو سماجوادی پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا تھا۔ امبیکا چودھری ملائم سنگھ اور اکھلیش حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */