جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ آج ’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم نے ملک کے ترقیاتی سفر کا راستہ بدل دیا ہے۔

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی ہے اور اس نے کئی ہندوستانیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ حکومت کی اہم مالی شمولیت اسکیم جن دھن کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر پی ایم مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹ کر کے یہ بات کہی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آج ’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم نے ملک کے ترقیاتی سفر کا راستہ بدل دیا ہے۔ اس نے مالی شمولیت کو یقینی بنایا ہے اور بہت سے ہندوستانیوں کی زندگیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ ساتھ ہی اس اسکیم کے ذریعے شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے‘‘۔


ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ جن دھن اسکیم کو کامیاب بنانے والے تمام لوگوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔ ان کی کوششوں سے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک کے لوگ بہتر زندگی گزار سکیں۔ قابل ذکر ہے کہ مودی سرکار نے پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد 28 اگست 2014 میں بڑی تعداد میں لوگوں کو بینکوں سے جوڑنے کے لیے جن دھن اسکیم شروع کی تھی۔ اس کے تحت بڑی تعداد میں غریب لوگوں کے کھاتے کھول کر اور ان میں ایک مخصوص رقم جمع کرائی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔