بال بال بچے مختار عباس نقوی، ہال کی سیلنگ ٹائلس سیٹ کے پیچھے گری

مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا، پھر انہوں نے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اسی وقت سیلنگ ٹائلس ان سے ٹھیک تھوڑی دوری پر گری۔

مختار عباس نقوی، تصویر آئی اے این ایس
مختار عباس نقوی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رامپور: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئے جب اترپردیش کے ضلع رام پور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے ہال کی سیلنگ ٹائلس گر گئی۔ نقوی نے رامپور میں 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والی ہنر ہاٹ کے ضمن میں میڈیا نمائندوں سےبات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران سیلنگ کی ایک ٹائلس ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے کھڑے سیکورٹی اہلکار پر گر گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔

مختار عباس نقوی نے اس سے پہلے ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا اس کے بعد جیسے ہی انہوں نے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اسی وقت سیلنگ ٹائلس ان سے ٹھیک تھوڑی دوری پر گر گئی۔ اس حادثے سے پریشان ہوئے بغیر مختار نقوی نے اسی جگہ پر اپنی پریس کانفرنس کا اختتام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔