ائیر انڈیا فروخت ہونے کے بعد ملازمین کو ملا کوارٹر خالی کرنے کا نوٹس، یونین نے ہڑتال کی دی دھمکی

ممبئی کے کلینا واقع کمپنی کے اسٹاف کوارٹر میں رہنے والے ملازمین کو ڈِس انوسٹمنٹ ڈیل کے ٹرانجیکشن کی کلوزنگ ڈیٹ کے چھ مہینے کے اندر انھیں کوارٹر خالی کرنے کو کہا ہے۔

ائیر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
ائیر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

68 سال بعد ٹاٹا گروپ کے حصے میں آئی ائیرلائن ائیر انڈیا (ائیر انڈیا) کے دن بھلے ہی بدل رہے ہوں، لیکن جو امید ملازمین لگائے بیٹھے تھے اس پر پانی پھرتا نظر آ رہا ہے۔ دراصل ائیرانڈیا ملازمین کو کوارٹر خالی کرنے کا نوٹس ملا ہے جس کے بعد سے یونینوں نے ممبئی میں کمپنی کے اسٹاف کوارٹر کو خالی کرنے کا نوٹس ملنے کے بعد ہڑتال کی تنبیہ دی ہے۔

آپ کو بتا دیں، ممبئی کے کلینا میں واقع کمپنی کے اسٹاف کوارٹر میں رہنے والے ملازمین کو ڈِس انوسٹمنٹ ڈیل کے ٹرانجیکشن کی کلوزنگ ڈیٹ کے چھ مہینے کے اندر انھیں خالی کرنے کو کہا ہے۔ جس کے بعد ائیر انڈیا یونینوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بدھ کو ممبئی کے علاقائی لیبر کمشنر کو نوٹس جاری کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں 2 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔ ضابطوں کے مطابق ایک یونین کو ہڑتال پر جانے سے پہلے دو ہفتوں کا نوٹس دینا ہوتا ہے۔


ہڑتال کے نوٹس کے ساتھ دیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی کالونیوں میں رہنے والے ائیر انڈیا کے ملازمین کو 5 اکتوبر کو ایک خط ملا ہے، جس میں ان سے 20 اکتوبر 2021 تک ایک انڈرٹیکنگ دینے کو کہا گیا کہ وہ ائیرلائن کی نجکاری کے چھ مہینوں کے اندر گھر خالی کر دیں گے۔ یونین لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ایسا پتہ چلا ہے کہ جس زمین پر کالونیاں واقع ہیں، اسے ائیر انڈیا کو ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے لیز پر دیا تھا۔ س زمین ک اے اے آئی مالک ہے اور ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ صرف ایک کرایہ دار ہے۔

اس خط میں آگے کہا گیا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی وجہ نہیں ہے کہ ائیر انڈیا کالونیوں کو اتنی جلدی میں خالی کر دیں اور زمین کو اڈانی گروپ کو سونپ دے۔ ائیرپورٹ کی زمین پر کئی جھگیاں ہیں، جنھیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت زمین کے ریکارڈ کی محافظ ہے اور ٹرانسفر کے لیے ان کی اجازت ضروری ہے۔


جوائنٹ فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ 5 اکتوبر کو جاری سرکلر کو واپس لیا جائے اور ملازمین کو ان کے ریٹائرمنٹ تک گھروں میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کرنے پر ان کے پاس 2 نومبر 2021 سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جانے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں بچے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ ائیر انڈیا کی ممبئی کے کلینا اور دہلی واقع پاش علاقے وسنت وِہار میں کالونی ہے۔ اس معاملے میں یونین کا کہنا ہے کہ دہلی اور ممبئی میں حالات پر یونینیں روزانہ گفتگو کر رہی ہیں اور وہ مل کر ہڑتال پر فیصلہ لیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔