رکن پارلیمنٹ روی کشن کی بیٹی اشیتا ’اگنی ویر‘ بننے میں کامیاب، ڈیفنس فورس میں ہوئیں شامل

اشیتا شکلا کی پیدائش جونپور میں ہوئی تھی، انھوں نے اپنی تعلیم دہلی یونیورسٹی کے راجدھانی کالج میں حاصل کی، اشیتا این سی سی کیڈر بھی رہ چکی ہیں، انھیں رائفل شوٹنگ کا شوق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بھوجپوری فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور رکن پارلیمنٹ روی کشن کی بیٹی اشیتا شکلا ’اگنی ویر‘ بننے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ اشیتا نے ’اگنی پتھ اسکیم‘ کے تحت ڈیفنس فورس میں شمولیت حاصل کی ہے۔ وہ محض 21 سال کی ہیں اور اب ملک کی حفاظت کے لیے کام کریں گی۔ رکن پارلیمنٹ روی کشن نے اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر بے انتہا خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اشیتا شکلا کی پیدائش جونپور میں ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنی تعلیم دہلی یونیورسٹی کے راجدھانی کالج میں حاصل کی۔ اشیتا این سی سی کیڈر بھی رہ چکی ہیں۔ انھیں رائفل شوٹنگ کا شوق ہے۔ روی کشن نے ایک بار بتایا تھا کہ ان کی بیٹی پہلے سے ہی فوج میں جانے کا ارادہ رکھتی تھی، اور اگنی ویر بننے کے بعد وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی ہے۔


روی کشن نے رواں سال جنوری میں ہی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’میری بہادر بیٹی اشیتا شکلا گزشتہ تین سالوں سے ملک کی خدمت کے لیے بہت محنت کر رہی ہے۔ وہ دہلی ڈائریکٹوریٹ کی 7 گرلس بٹالین کی کیڈٹ ہیں جو اس شدید ٹھنڈ میں تربیت لے رہی ہیں اور کریپّا گراؤنڈ میں یوم جمہوریہ پریڈ کے لیے کہرے سے لڑ رہی ہیں۔‘‘

بہرحال، اشیتا کے ڈیفنس فورس میں شامل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگ روی کشن کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ جہاں چھوٹے موٹے اداکار کے بچے ’اسٹار کِڈ‘ نام سے جانے جاتے ہیں اور فلم انڈسٹری میں بہ آسانی کام حاصل کر لیتے ہیں، وہیں اداکار روی کشن کی بیٹی اب ملک کی حفاظت کے لیے فوج میں شامل ہو رہی ہیں۔ اس پر فخر ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔