ملک میں ایک بار پھر کورونا کے 78 ہزار سے زائد نئے مریض

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورو نا کے 1045 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 66333 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسزکی شرح 21.26 فیصد شفایابی کی شرح 76.98 فیصد اوراموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔

ملک میں ایک بار پھر کورونا کے 78 ہزار سے زائد نئے مریض
ملک میں ایک بار پھر کورونا کے 78 ہزار سے زائد نئے مریض
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے بگڑتے حالات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور شفایاب ہونے والوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 62026 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2901909 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد78357 سے بڑھ کر 3769524 ہوگئی۔ فعال کیسز میں 15286 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی تعداد 801282 ہوچکی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورو نا کے 1045 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 66333 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسزکی شرح 21.26 فیصد شفایابی کی شرح 76.98 فیصد اوراموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز میں 4467 کے اضافے سے مجموعی تعداد 198866 اور 320 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24903 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 10978 افراد جان لیوا وبا سے ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 584537 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔


ملک کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 934 کے اضافہ کے ساتھ فعال کیسز 101210 ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 4053 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 339876 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 3764 کا اضافہ ہوا ہے جس سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 91018 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5837 تک ہو چکی ہے جبکہ اب تک 254626 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تامل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 52379 اور 7418 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 374172 افراد مہلک وبا سے سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے 750 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 55538 اور اب تک 3542 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 176677 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 32341 فعال کیسز اور 846 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 97402 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 24822 فعال کیسز ہیں اور اب تک 3346 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 137616 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 25288 اور 503 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 80770 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22578 ہوگئی ہے اوراب تک 298 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 53649 ہوگئی ہے۔ ریاست بہار میں 16168 کیسز ہیں اور وہیں اب تک 621 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 121560 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں 15708 کورونا کے کیسز ہیں اوراب تک 3034 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 8887 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


اس کے بعد ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15849 ہوگئی ہے اور وائرس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38147 ہوگئی ہے جبکہ اب تک اس ریاست میں 1512 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں 1244 فعال کیسز کی رپورٹ سے مجموعی تعداد بڑھ کر 12870 ہوگئی۔ قومی راجدھانی میں اموات کی تعداد بڑھ کر 4462 ہوگئی ہے اور اب تک 156728 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 1426، راجستھان میں 1069، جموں و کشمیر میں 717، ہریانہ میں 706، جھارکھنڈ میں 428، آسام میں 315، چھتیس گڑھ میں 287، اتراکھنڈ میں 280، پڈوچیری میں 240، گوا میں 194، تری پورہ میں 118، چنڈی گڑھ میں 57، انڈمان نکوبار میں 46، ہماچل پردیش میں 40، لداخ میں 35، منی پور میں 29، میگھالیہ میں 12، ناگالینڈ میں نو، اروناچل پردیش میں سات، سکم میں چار اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔