ترکی میں تین ماہ بعد کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد نئے معاملے، 122 افراد فوت

ترکی کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں چار اعشاریہ ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی اور دو اعشاریہ سات کروڑ سے زائد افراد کو دونوں ڈوز دی جاچکی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26822 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو 4 مئی کے بعد وائرس کے کیسز کا ایک دن کا سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں۔ ملک کی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ جولائی کے آغاز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 16 اپریل کو ترکی میں ریکارڈ 63082 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس کے بعد متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد بتدریج کم ہوتی گئی۔

جون اور جولائی کے پہلے نصف میں یومیہ کیسز 5000-7000 پر مستحکم رہا تھا، لیکن جولائی کے وسط سے دوبارہ معاملے بڑھنے شروع ہوے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج 262048 ٹسٹ کئے گئے اور کووڈ- 19 کے 26822 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 122 افراد کی موت ہو گئی۔


ترکی نے جنوری میں چینی کمپنی سینوواک بایوٹیک کی کورونا ویکسین کے ساتھ ملک میں حفاظتی ٹیکے لگانے کا آغاز کیا تھا۔ فائزر/بایو ٹیک ویکسین بھی مارچ سے استعمال ہوئی۔ اپریل کے آخر میں ترکی نے روس کے اسپوتنک- وی کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔ ترکی کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں چار اعشاریہ ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی اور دو اعشاریہ سات کروڑ سے زائد افراد کو دونوں ڈوز دی جاچکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔