ملک میں 113.68 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے: وزارت صحت

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 لاکھ 82 ہزار 42 افرد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

کووڈ ویکسینیشن، تصویر یو این آئی
کووڈ ویکسینیشن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67.82 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کی تعداد 113.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 لاکھ 82 ہزار 42 افرد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن 113 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 685 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12134 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 75 ہزار 890 لوگ ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، اس کی شرح 98.28 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا کورونا وائرس کے 10197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اس وقت ملک میں کووڈ کے ایک لاکھ 28 ہزار 555 مریض زیر علاج ہیں، مہلک وبا کے متاثرین کی شرح 0.37 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 42 ہزار 177 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 62 کروڑ 70 لاکھ 16 ہزار 336 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔