پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار، 13 دن سے کوئی تخفیف نہیں

اس دوران راجستھان نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں تخفیف کی ہے۔ ریاست میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج بھی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔ راجدھانی دہلی میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں لگاتار تیرہویں روز مستحکم رہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔


اس دوران راجستھان نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں تخفیف کی ہے۔ ریاست میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ اس کٹوتی کے بعد راجستھان کی راجدھانی جے پور میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پٹرول پمپ پر پٹرول 107.06 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.70 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو 13ویں دن گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹ)

دہلی ————— 103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔