ملک میں مہلک ترین کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد نئے معاملے

اسی عرصے میں 332 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد چار لاکھ 61 ہزار 389 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملے میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں 11 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ دریں اثناء پیر کو ملک میں 59 لاکھ 8 ہزار 440 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 9 کروڑ 8 لاکھ 16 ہزار 356 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 126 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 77 ہزار 113 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11 ہزار 982 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 75 ہزار 86 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 2,188 سے گھٹ کر 1,40,638 رہ گئے ہیں۔


اسی عرصے میں 332 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد چار لاکھ 61 ہزار 389 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.41 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔

ریاست کیرالہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں فعال کیسز 994 سے گھٹ کر 71938 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 6136 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4914993 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 262 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33978 ہو گئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز877 سے گھٹ کر 17281 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140403 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1555 سے بڑھ کر 6460663 ہو گئی ہے۔


ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 10372 رہ گئے ہیں اور چھ مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36226 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2663323 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 240 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 5710 ہو گئی ہے اور ریاست میں شفایاب افراد کی کل تعداد بڑھ کر 119701 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 450 ہے۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 13 سے گھٹ کر متاثرین افراد کی مجموعی تعداد 8018 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید چھ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38118 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2944099 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 92 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 3366 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2050720 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید 4 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14401 ہو گئی ہے۔


ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 14 عدد سے گھٹ کر 3750 رہ گئے ہیں، جب کہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3967 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 664933 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 23 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 342 رہ گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414710 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 68 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 7899 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 14 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 19240 ہو گئی ہے اور اب تک اس ریاست میں 1571952 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز چھ عدد سے گھٹ کر اب یہ تعداد 238 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں مہک وبا کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 992376 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13584 ہے۔


ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز 222 ہیں اور جان لیوا عالمی وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 585798 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 16564 پر مستحکم ہے۔ ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 عدد سے گھٹ کر 217 رہ گئی ہے اور اب تک 816457 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست بہار میں اب تک 716438 لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد اس ریاست میں 9661 پر مستحکم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔