ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الضحیٰ 23 اگست کو ہوگی

آج 12 اگست 2018 بروز اتوار ماہ ذی الحجہ کا چاند دہلی و اطراف دہلی میں نظر نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سے رویت کی کوئی شہادت موصول ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماہ ذی الحجہ کا چاند آج 12 اگست 2018 بروز اتوار مطابق 29 ذیقعدہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے مطابق نظر نہیں آیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق دہلی اور اطراف دہلی یا ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں بھی ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس لئے یکم ذی الحجہ 14اگست 2018 بروز سہ سنبہ اور عید الضحیٰ 23 اگست 2018 بروز جمعرات منائی جائے گی۔

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الضحیٰ 23 اگست کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کا اہتمام کیا تھا اور لوگوں سے بھی چاند دیکھنے کی گزارش کی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کسی جگہ سے بھی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے باضابطہ پریس ریلیز جاری کر کے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */