محمد اسلام نے بی ایس پی کو دیا جھٹکا، آر ایل ڈی میں شمولیت

آر ایل ڈی کے قومی ترجمان انوپ مشرا نے بتایا کہ پارٹی کی بڑھتی عوامی مقبولیت و عوام کے ذریعہ جینت چودھری کی بڑھتی مقبولیت سے کئی پارٹیوں کے لیڈر آنے والے دنوں میں پارٹی میں شامل ہوں گے۔

جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس
جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنو: بہوج سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق پردھان جنرل سکریٹری اور سابق لوک سبھا امیدوار چودھری محمد اسلام نے پیر کو راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کی رکنیت حاصل کرلی۔ آر ایل ڈی صدر جینت چودھری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کے بعد پیر کو چودھری اسلام نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی اور مشن 2022 کی انتخابی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

چودھری محمد اسلام 1988 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر کیرانہ لوک سبھا سے انتخابی میدان میں اترے اور 1993 میں بی ایس پی کے ہی ٹکر پر تھانہ بھون اسمبلی سیٹ سے بھی انتخابی میدان میں اترے۔ وہ شاملی اسمبلی حلقے سے بھی امیدوار رہے۔ آر ایل ڈی کے قومی ترجمان انوپ مشرا نے بتایا کہ پارٹی کی بڑھتی عوامی مقبولیت و عوام کے ذریعہ جینت چودھری کی بڑھتی مقبولیت سے کئی پارٹیوں کے لیڈر آنے والے دنوں میں پارٹی میں شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔