وزیر اعظم مودی کو غرور چھوڑ کر اگنی پتھ اسکیم واپس لینی چاہیے: دیپیندر ہڈا

مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے دیپیندر ہڈا نے کہا کہ وہ حب الوطنی کے نام پر ووٹوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، لیکن اس نے نوجوانوں کی حب الوطنی کو نہیں سمجھا اور نوجوانوں کے جذبے کی توہین کی ہے۔

دیپندر ہڈا، تصویر آئی اے این ایس
دیپندر ہڈا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کو ملک، فوج اور نوجوانوں کے مستقبل کے مفاد میں نہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے غرور چھوڑ کر اس اسکیم کو واپس لینے کی مانگ کی ہے۔ آج یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں دیپیندر ہڈا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر اس اسکیم کو واپس لینا چاہئے، کیونکہ یہ اسکیم ملک، فوج اور نوجوانوں کے مستقبل کے مفاد میں نہیں ہے۔

دیپیندر ہڈا نے پی ایم مودی سے اپیل کی کہ وہ انا کو چھوڑیں اور ملک کے نوجوانوں اور فوج کے دل کی بات سنیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس فوج کو کبھی کمزور نہیں ہونے دے گی اور وہ ہر اس قدم کی مخالفت کرے گی جو اسے کمزور کرے گی اور ملک کی سلامتی، فوج کو کمزور اور نوجوانوں کے مستقبل کے کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔


مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حب الوطنی کے نام پر ووٹوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، لیکن اس نے نوجوانوں کی حب الوطنی کو نہیں سمجھا اور نوجوانوں کے جذبے کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان کنٹریکٹ کے نام پر فوج میں بھرتی نہیں ہونا چاہتے، وہ ملک کی خدمت کے لیے سپاہی بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے تو ایک طرف چین اور ایک طرف پاکستان ہے اور اس منصوبے کی بنیاد پر ہماری فوج کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو گی۔

دیپیندر ہڈا نے کہا کہ اس سکیم کے تحت بھرتیاں کنٹریکٹ پر ہوں گی اور اس کا ایک چوتھائی حصہ کنفرم ہو جائے گا، اس طرح پندرہ سال بعد ملک کی مسلح افواج میں فوجیوں کی تعداد 14 لاکھ سے کم ہو کر چھ لاکھ رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں شامل ہونے والا شخص اپنے مستقبل کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کرے گا تو وہ ملک کے لیے کیسے لڑ سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */