سیاست اور کرکٹ کو لے کر مودی حکومت کا دوہرا رویہ قابل مذمت: راشد علوی

راشد علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے۔ آج حکومت کی اجازت سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کروایا جا رہا ہے اور کل ان کے خلاف بیان دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر راشد علوی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر راشد علوی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کھیلے جانے کو لے کانگریس رہنما راشد علوی نے سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کے رہنما پاکستان کے خلاف اتنے بیان دیتے ہیں، انتخابی نعرے لگاتے ہیں اگر کانگریس جیتے گی تو تالیاں وہاں بجے گی اور خود دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچ کی اجازت دیتے ہیں۔

'اے این آئی' سے بات چیت میں راشد علوی نے کہا- 'اب ہندوستان کی ٹیم پاکستان کی ٹیم کے ساتھ میچ کھیل رہی ہے۔ یہ کس طریقے کی پالیسی ہے؟ اگر پاکستان ہمارا دشمن ہے تو اس کے ساتھ کھیلنے کا کیا مطلب؟ حکومت بار بار کہتی ہے کہ جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، ہم بات چیت نہیں کریں گے۔ کیا دہشت گردی ختم ہو گئی؟ کیا کشمیر میں فوجی نہیں مارے جا رہے ہیں؟ شہیدوں کے گھر والے کیا سوچیں گے؟ میں حکومت کے دوہرے رویے کی مذمت کرتا ہوں"۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہند کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے۔


راشد علوی نے مزید کہا، "حکومت کی طرف سے میچ کروایا جا رہا ہے اور کل ان کے خؒلاف بیان دیا جائے گا۔ میں اپنے کھلاڑیوں کو یقینی طور پر نیک خواہشات پیش کروں گا۔ ہماری ٹیم مضبوط ہے اور جیتے گی، لیکن سوال ٹیم کا نہیں ہے سوال تو ہندوستانی حکومت کا ہے جس نے اس میچ کی اجازت کیوں دی؟ جو لوگ دہشت پھیلاتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں؟ کیا یہ مناسب ہے؟ کیا شہیدوں کے خاندان والے اسے برداشت کر پائیں گے؟ آپ ان کے دلوں کو توڑ رہے ہیں۔ ان کے احترام کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے مہا مقابلے میں آج ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ اس میچ کا پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔