مودی حکومت پٹرول-ڈیزل سے ہوئی کمائی لوگوں میں تقسیم کرے: کانگریس

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی کا کہنا ہے کہ حکومت جو منافع تیل سے کما رہی ہے اس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے اور تیل سے ہوئی کمائی کا پیسہ ’کورونا راحت‘ کے طور پر لوگوں میں تقسیم ہونا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی بازارمیں خام تیل کی قیمت اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے اور حکومت اس سے جم کر کمائی کر رہی ہے لیکن ملک کے عوام کو اس کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت جو منافع تیل سے کما رہی ہے اس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے اور تیل سے ہوئی کمائی کا پیسہ کورونا راحت کے طور پر لوگوں میں تقسیم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تیل سے کتنا فائدہ ہے اس کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں تیل کے دام ایک ڈالر فی بیرل گرتے ہیں تو ہندوستانی حکومت کو اس سے 10704 کروڑ روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت چھ سال پہلے کے مقابلے میں تیل تقریباً 80 فیصد گرا ہوا ہے۔


ترجمان نے کہا کہ جس طرح سے عالمی بازار میں تیل کی قیمت گری ہے اسے دیکھتے ہوئے بین الاقوامی شرح کے حساب سے پٹرول کی حقیقی قیمت 28روپے فی لیٹر ہونی چاہیے لیکن یہ 74روپے فی لیٹر کی شرح سے فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح سے ڈیزل 22 روپے فی لیٹر ملنا چاہیے لیکن 65 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ حالات خطرناک ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔