مودی حکومت نے ہندوستان کو دنیا کی سب سے غیر مساوی معیشت بنا دیا: ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’اچھے دنوں کے نام پر بی جے پی نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا اور سماج میں عدم مساوات کو مزید تشویش ناک بنا دیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ورلڈ اِن ایکویلٹی رپورٹ، 2026‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ ’ورلڈ اِن ایکویلٹی رپورٹ، 2026‘ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 10 فیصد سب سے امیر لوگوں کے پاس ملک کی 58 فیصد ملکیت ہے اور ذیلی سطح پر غریب 50 فیصد لوگوں کے پاس ملک کی محض 15 فیصد ملکیت ہے۔ اس تعلق سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت نے ہندوستان کو دنیا کا سب سے زیادہ معاشی عدم مساوات والا ملک بنا دیا ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اس پوسٹ میں کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’ارب پتی متروں کو بانٹو ملک کی ملکیت، غریبوں پر بی جے پی کی لوٹ روزانہ جاری۔‘‘ اس پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’مودی حکومت نے ہندوستان کو دنیا کی سب سے غیر مساوی معیشت بنا دیا ہے۔ ہندوستان میں 10 فیصد سب سے امیر لوگوں کے پاس ملک کی 58 فیصد ملکیت ہے، اور نچلی سطح پر غریب 50 فیصد لوگوں کے پاس صرف 15 فیصد حصہ ہے۔‘‘


کانگریس صدر نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کچھ دیگر اہم اعداد و شمار بھی پیش کیے ہیں، جو ملک میں معاشی عدم مساوات کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’ملک کے ایک فیصد امیروں کے پاس 40.1 فیصد ملکیت، 10 فیصد امیر دو تہائی سے زیادہ، یعنی ان کے پاس 65 فیصد ملکیت۔ 50 فیصد غریب ہندوستانیوں کے پاس صرف 6.4 فیصد ملکیت۔ ایک فیصد افراد کے پاس 22.6 فیصد (1922 کے بعد سب سے زیادہ)۔ خواتین کی مزدوری میں شراکت داری محض 15.7 فیصد، 11 سالوں میں کوئی بہتری نہیں ہوئی۔‘‘ آخر میں ملکارجن کھڑگے یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’اچھے دنوں کے نام پر بی جے پی نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا اور سماج میں عدم مساوات کو مزید بڑا بنا دیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔