مودی حکومت روزگار مہیا کرانے میں ناکام: سندھیا

جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا کہ مرکزی حکومت اقتصادی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہے۔ وہ روزگار مہیا نہیں کرا پارہی ہے۔ لہذا وہ جذباتی ایشوز اٹھا رہی ہے۔ اس سچائی سے عام لوگوں کو آگاہ کرانا ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار دلانے اور اقتصادی محاذ پر ناکام رہی ہے۔ جیوتیرادتیہ سندھیا نے کل شام یہاں آل انڈیا کانگریس سیوادل کے قومی تربیتی کیمپ کے اختتام کے موقع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر سیوادل کے سربراہ لال جی دیسائی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا کہ سیوادل نے ملک کی آزادی کی لڑائی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب سیوادل پر پھر سے ذمہ داری ہے کہ وہ کانگریس کی روایتی پالیسی ملک کے کونے کونے میں لے جائے۔ سیوادل کے کارکنوں نے انگریزوں سے بھی ہار نہیں مانی ہے۔ اس لئے اسے موجودہ چیلنجز کو قبول کرنا ہوگا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا پڑے گا۔


جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اقتصادی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہے۔ وہ روزگار مہیا نہیں کرا پارہی ہے۔ لہذا وہ جذباتی ایشوز اٹھا رہی ہے۔ اس سچائی سے عام لوگوں کو آگاہ کرانا ہوگا۔

سیوادل کا یہ کیمپ یہاں بیرا گڑھ علاقے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت تک جاری رہا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے سیوادل کارکنان اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ اس کیمپ سے کانگریس کے مختلف سینئر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔