مودی حکومت کو برآمدات کے شعبہ میں بھی لگا جھٹکا، اکتوبر میں 5 فیصد کمی درج

موجودہ مالی سال میں ابھی تک کل درآمدات 182 ارب 29 کروڑ ڈالر رہی۔ اس سے پہلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ اعدادوشمار 286 ارب سات کروڑ ڈالر تھا۔ اس میں 36.2 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔

 نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
user

یو این آئی

نئی دہلی: موجودہ سال کے اکتوبر مہینے میں ہندوستانی برآمدات 5.12 فیصد کم ہوکر 24 ارب 89 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ حکومت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2019 میں 26 ارب 23 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی۔ موجودہ مالی سال میں ابھی تک 150 ارب 14 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہے۔اس سے گزشتہ سال میں اسی مدت میں 185 ارب 40کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی اس میں 19.02 فیصد کی کمی آئی ہے۔ درآمد 11.53 فیصد کم ہو کر 33 ارب 61 کروڑ ڈالر درج کی گئی۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ اعدادوشمار 37 ارب 99 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

موجودہ مالی سال میں ابھی تک کل درآمدات 182 ارب 29 کروڑ ڈالر رہی۔ اس سے پہلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ اعدادوشمار 286 ارب سات کروڑ ڈالر تھا۔ اس میں 36.2 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں کاروبار کم ہو کر آٹھ ارب71 کروڑ ڈالر درج کیا گیا ہے۔ اکتوبر میں یہ اعدادوشمار 10ارب 75 کروڑ ڈالر تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔