کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ذات پرمبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے۔ کانگریس کی حکومت آتے ہی ہم یہ مشن پورا کریں گے، یہ میری گارنٹی ہے۔ سیاست میں سمجھوتہ ہو سکتا ہے لیکن مشن سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

<div class="paragraphs"><p>’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے راہل گاندھی خطاب کرتے ہوئے / تمام تصاویر: ویپن، قومی آواز</p></div>

’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے راہل گاندھی خطاب کرتے ہوئے / تمام تصاویر: ویپن، قومی آواز

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات پرمبنی مردم شماری کے ’ایکسرے‘ کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں مگر وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی 90 فیصد آبادی کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) ان کی زندگی کا مشن بن گیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے۔ کانگریس کی حکومت آتے ہی ہم یہ مشن حاصل کریں گے، یہ میری گارنٹی ہے۔ سیاست میں سمجھوتہ ہو سکتا ہے لیکن مشن کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم نے اپنے منتخب صنعتکار دوستوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی اس رقم کا ایک حصہ 90 فیصد آبادی کو دینا چاہتی ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی ان کی پارٹی کے ’انقلابی‘ منشور سے گھبرا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ آج ہندوستان میں 90 فیصد لوگ خوفناک ناانصافی کے شکار ہیں۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ ہم کوئی ایکشن لیں گے، ہم نے صرف اتنا کہا ہے کہ ہم پتہ لگائیں گے کہ کتنی ناانصافی ہو رہی ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر کسی کو چوٹ لگی ہے اور میں کہوں کہ آپ ایکسرے کرا لیجئے تو کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ میڈیا کو دیکھو، نریندر مودی کو دیکھو، جب میں نے صرف یہ کہا کہ پتہ کرتے ہیں کہ کتنی ناانصافی ہے تو یہ سب کے سب کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ ملک کو توڑنے اور بانٹنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ایکسرے سے کیا بٹے گا؟ اس سے تو 90 فیصد لوگوں کو پتہ چلے گا کہ ان کی حصہ داری کتنی ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے زور دے کر کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ ہندوستان کے 90 فیصد لوگ اس بات کو سمجھ چکے ہیں۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ تمام کے تمام دیش بھکتوں (محب وطنوں) کو یہ پسند ہونا چاہیے، دیش بھکت تو انصاف چاہتا ہے، وہ ناانصافی نہیں چاہتا۔ کانگریس لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی کے لوگ خود کو دیش بھکت کہتے ہیں لیکن ذات پر مردم شماری کے ’ایکسرے‘ سے ڈرتے ہیں ۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی نے 10 سال تک ملک کو بتایا کہ وہ او بی سی ہیں۔ جیسے ہی میں نے ذات پر مبنی مردم شماری اور ایکسرے کی بات کی تو نریندر مودی نے کہا کہ کوئی ذات نہیں ہوتی ہے ۔ اگر ذات نہیں ہوتی ہے تو آپ او بی سی کیسے ہیں؟ آپ کو اسی وقت کہنا چاہیے تھا کہ میری کوئی ذات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سپر پاور بننا چاہتے ہیں، چین سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی 90 فیصد طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایکسرے‘ اور ذات پر مبنی مردم شماری ان کے لیے سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔