گمراہ کن اشتہارات معاملہ: رام دیو اور پتنجلی کے ایم ڈی بال کرشن کی آج سپریم کورٹ میں پیشی

یوگا کے گرو رام دیو اور پتنجلی کے ایم ڈی آچاریہ بال کرشن کو آج سپریم کورٹ میں دواؤں کے حوالہ سے کئے گئے 'گمراہ کن دعووں' کے معاملہ پر پیش ہونا ہے

<div class="paragraphs"><p>رام دیو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رام دیو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: یوگا گرو رام دیو اور پتنجلی کے ایم ڈی آچاریہ بال کرشن آج سپریم کورٹ کے سامنے پتنجلی دوائیوں کے لیے کیے گئے 'گمراہ کن دعووں' پر پیش ہونے والے ہیں۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے رام دیو اور بال کرشنا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پوچھا تھا کہ ہمارے نوٹس کے باوجود پتنجلی نے ابھی تک اپنا جواب داخل کیوں نہیں کیا۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کیوں نہ پتنجلی اور اس کے منیجنگ ڈائریکٹر کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ مرکز نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس معاملے میں ایک نیا اضافی حلف نامہ داخل کرے گا۔ عدالت نے مرکز کو پہلے داخل کردہ حلف نامہ واپس لینے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم رام دیو اور آچاریہ بال کرشنا نے حلف نامہ داخل کر کے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔


پتنجلی آیوروید لمیٹڈ نے 21 نومبر 2023 کو سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرے گی، خاص طور پر اس کے ذریعہ تیار کردہ اور مارکیٹنگ کی جانے والی مصنوعات کی تشہیر یا برانڈنگ سے متعلق۔ کمپنی نے جسٹس ہیما کوہلی کی سربراہی والی بنچ کو یہ بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ ’’دواؤں کی افادیت کا دعویٰ کرنے والا یا دوا کے کسی نظام کے خلاف کوئی لاپرواہی والا بیان کسی بھی شکل میں میڈیا میں جاری نہیں کیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔