جن وزراء کو کوئی اختیار نہیں، وہ صرف بیان بازی کرتے ہیں: نواب ملک

این سی پی لیڈر نواب ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت میں جن وزراء کو کوئی اختیار نہیں ہے، وہ صرف بیان بازی کے لئے وزیر ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لینے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔

نواب ملک، تصویر آئی اے این ایس
نواب ملک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: نریندرموی حکومت کے وزراء کو کتنا اختیار ہے، وزراء مملکت کو کتنا اختیار ہے، اور حکومت کی پالیسی و پروگرام بنانے میں کس وزیرکا کتنا عمل دخل ہے؟ ان باتوں سے ملک کا ہرسیاسی فرد واقف ہے۔ جن وزراء کو کوئی اختیار نہیں ہے، وہ صرف بیان بازی کے لئے وزیر ہوئے ہیں۔ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لینے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی کے وزیر راؤ صاحب دانوے پر تنقید کرتے ہوئے یہ باتیں این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے کہی ہیں۔

واضح ہو کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے 15 اگست سے عام لوگوں کے لیے ریلوے شروع کرنے کے اعلان کے بعد راؤ صاحب دانوے نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے کے پاس اس طرح کی کوئی تجویز نہیں آئی ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ راؤ صاحب دانوے ریلوے کے وزیرمملکت ہیں اس لئے انہیں کتنا اختیار ہے، یہ مجھے نہیں معلوم، لیکن بیان بازی سے کام نہیں ہوتا ہے۔ ممبئی میں لازمی خدمات کے لیے ریلوے شروع ہے۔ 15 اگست سے جن لوگوں نے کورونا ویکسین کے دو نوں خوراک لی ہے، انہیں سفر کی اجازت دی جائے گی۔ 8 اگست کو وزیر اعلیٰ نے اس بابت اعلان کیا ہے اس لئے یہ تجویز وزارت ریلوے کے پاس جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔