یوگی حکومت میں وزیر انل شرما نے کسانوں کو کہا ’غنڈہ‘، اجے کمار للو ہوئے ناراض

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کسانوں کے خلاف مبینہ طور سے قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے ریاستی وزیر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ، اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کسانوں کے خلاف مبینہ طور سے قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے ریاستی وزیر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجے کمار للو نے ہفتہ کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ زرعی قانون کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کو یوگی حکومت میں ریاستی وزیر انل شرما نے غنڈہ کہتے ہیں۔ یہ ملک کو اناج دینے والے کسانوں کی توہین ہے جو اپنے حق کی لڑائی سڑکوں پر لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت صاف کرے یہ وہ ایم ایس پی کے ساتھ ہے یا ان کے خلاف ہے۔

حکومت بتائے کہ زرعی قانون ارتکاذ کے خلاف ہے یا ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو اپنے وزیر کے بیان کے لئے کسانوں سے معافی مانگنی پڑے گی اور کسانوں کی توہین کرنے والے وزیر کے خلاف کارروائی کرنے ہوگی۔ اگر وزیر اعلی نے معاف نہیں مانگی تو کانگریس اس معاملے کو لے کر عوام کے درمیان جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔