مہاجر مزدوروں کو منریگا کے تحت 200 دن کام دیا جائے: گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو منریگا کے تحت فی کنبہ دستیاب کرائے جانے والے روزگار کی حد 100 دن سے بڑھا کر 200 دن کیے جائیں۔ اس سے ریاست کے 70 لاکھ دیہی کنبوں کو فائدہ ملے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی سے لاک ڈاون کے دوران راجستھان میں بڑی تعداد میں آئے مزدوروں کے لئے 100 فاضل دن جوڑ کر انہیں 200 دن کام کرنے کی درخواست کی ہے۔ اشوک گہلوت نے آج مودی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے گھر واپس آئے مہاجر مزدوروں کے لئے مقامی سطح پر روزگار اور روزی روٹی کے وسائل دستیاب کرانے اور مستقل عوامی پیداواری اثاثے بنانے کے لئے مرکزی حکومت نے ’غریب کلیان روزگار‘ مہم شروع کی ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ ان مہاجر مزدوروں کو روزگار دستیاب کرانے کے لئے منریگا کے تحت فی کنبہ دستیاب کرائے جانے والے روزگار کی حد 100دن سے بڑھا کر 200 دن کیے جائیں۔ ریاست کے 70 لاکھ دیہی کنبوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ اانہوں نے خط میں لکھا کہ کووڈ۔ 19 وبا سے لاکھوں لوگوں کے روزگار پر مخالف اثر پڑا ہے۔ بحران کے وقت میں منریگا اسکیم سے نہ صرف معاشرہ کے محروم اور پسماندہ طبقے کو روزگار ملا ہے بلکہ دیہی معیشت کو بھی اس اسکیم سے مضبوطی ملی ہے۔


لاک ڈاون کے دوران گھر واپس آئے مزدوروں کے لئے راجستھان حکومت نے بڑی تعداد میں منریگا کے تحت جاب کارڈ جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت پچاس لاکھ سے زیادہ مزدور منریگا اسکیم کے تحت ہیں ان میں سے بیشتر دیہی کنبوں کی 100 دن کے روزگار کی اہلیت آنے والے مہینے میں مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے منریگا اسکیم میں کرائے جانے والے کاموں کے سامان کی مکمل رقم ریاست کے ایک چوتھائی حصہ سمیت نصف حصہ مرکزی حکومت کے طرف سے برداشت کیے جانے کی بھی درخواست کی، تاکہ غریب کلیان روزگار مہم کو زمینی سطح پر نافذ کیا جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔