’میٹرو مین‘ ای. شری دھرن ’سیاسی اننگ‘ شروع کرنے کے لیے تیار!

کیرالہ کے رہنے والے ای شری دھرن، جو کہ میٹرو مین کے نام سے مشہور ہیں، جلد ہی سیاسی سفر شروع کرنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شری دھرن جلد ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ای شری دھرن، تصویر آئی اے این ایس
ای شری دھرن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

’میٹرو مین‘ کے نام سے مشہور ای. شری دھرن جلد ہی سیاسی سفر شروع کرنے والے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق شری دھرن جلد ہی بی جے پی کا دامن تھامیں گے۔ بی جے پی نے اس سلسلے میں دعویٰ کیا ہے کہ میٹرو مین شری دھرن آئندہ 21 فروری کو پارٹی کی ’وجے یاترا‘ کے دوران بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ بی جے پی سربراہ کے. سریندرن کی قیادت میں بی جے پی 21 فروری سے ریاست میں ’وجے یاترا‘ نکالنے والی ہے۔

دراصل 21 فروری کو کیرالہ کے کاسرگوڈ میں بی جے پی کی ’وجے یاترا‘ نکلے گی۔ اسی دوران میٹرو مین اپنی سیاسی اننگ کا آغاز کریں گے۔ کیرالہ بی جے پی سربراہ سریندرن کا کہنا ہے کہ شری دھرن 21 فروری کو کاسرگوڈ سے شروع ہونے والی پارٹی کی ’وجے یاترا‘ کے دوران بی جے پی میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ شری دھرن نے بی جے پی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں اب تک شری دھرن کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔