محبوبہ مفتی خانہ نظر بند نہیں، پولیس کی وضاحت

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اگر ایک سابق وزیر اعلیٰ کے بنیادی حقوق کو اس طرح آسانی سے دبایا جاسکتا ہے تو عام لوگوں کی حالت کا کیا تصور کیا جا سکتا ہے‘۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

سری نگر: پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خانہ نظر بند رکھنے کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور وہ سفر کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ’مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا ہے صرف اس لئے کہ مجھے ایک پارٹی کارکن کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پٹن جانا تھا‘۔

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اگر ایک سابق وزیر اعلیٰ کے بنیادی حقوق کو اس طرح آسانی سے دبایا جاسکتا ہے تو عام لوگوں کی حالت کا کیا تصور کیا جا سکتا ہے‘۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی رہائش گاہ کے گیٹ کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی۔


سری نگر پولیس نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’وضاحت کی جاتی ہے کہ (محبوبہ مفتی) کے پٹن سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ہمیں اطلاع دی گئی تھی وہ ایک بجے پٹن جانے والی ہیں‘۔ پولیس ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’جو تصویر انہوں نے ٹوئٹ کی ہے وہ گیٹ کے اندر کی ہے اس پر تالا لگا ہوا ہے وہ اس بنگلے میں رہنے والوں نے لگایا ہے‘۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ کوئی تالا لگا ہوا نہیں ہے نہ کوئی پابندیاں ہیں وہ سفر کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */