کانپور دیہات: ہائی وے پر کار ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، حادثے میں تین لوگوں کی موت

سکندرہ تھانے کے انچارج سمر بہادر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ اس حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانپور دیہات: اتر پردیش میں کانپور-اٹاوہ ہائی وے پر اوریا کی طرف جانے والی ایک کار کل دیر رات کانپور دیہات علاقے میں ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی المناک موت ہو گئی۔ پولس نے بدھ کے روز بتایا کہ بیمار بھائی کا علاج کروانے کے بعد دیر رات کانپور سے واپس آنے والا خاندان حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں سوار تھا۔ کانپور دیہات کے سکندرا تھانہ علاقے میں بیرہانہ چوراہے کے نزدیک اوور برج پر کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

سکندرہ تھانے کے انچارج سمر بہادر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سکندرہ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ اس حادثے میں کار میں سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں اوریا کے تلک نگر ستّی کا تالاب کے باشندے 45 سالہ سنتوش دکشت بھی شامل ہیں۔ وہ فرخ آباد میں محکمہ بجلی میں کلرک کے طور پر تعینات تھے۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی 40 سالہ یوگیندر دکشت کے علاج کے لیے کانپور آئے تھے۔ ان کے ساتھ بیٹا راج دکشٹ بھی تھا۔


منگل کی دیر رات گھر لوٹتے وقت تقریباً 12:15 بجے ان کی کار ہائی وے پر بیرہانہ چوراہے کے نزدیک اوور برج پر بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس سے تینوں بری طرح زخمی ہو گئے۔ راہگیروں نے اسے دیکھا جس کے بعد ایمبولینس بلائی گئی۔ پھر پولیس کی مدد سے انہيں فوری طور پر سکندرہ سی ایچ سی پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ کار سے ملنے والے دستاویزات اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر مہلوکین کی شناخت کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔