عآپ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا معاملہ، وزیر آتشی کو دہلی پولیس کا نوٹس

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بی جے پی پر عآپ ارکان اسمبلی کو توڑنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد وزیر آتشی نے کہا تھا کہ بی جے پی نے آپریشن لوٹس 2.0 شروع کیا تھا مگر وہ ناکام ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: بی جے پی کے ذریعے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے خرید و فروخت کے الزامات کے سلسلے میں دہلی پولیس نے وزیر آتشی کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر نوٹس پیش کیا ہے۔ جب دہلی پولیس کی ٹیم وزیر کی رہائش گاہ پر پہنچی تو وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

قبل ازیں، کرائم برانچ کے افسران نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نوٹس دیا تھا جس میں ان سے تین دن کے اندر جواب دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ پولیس نے ان سے ان عآپ ارکان اسمبلی کے ناموں کا انکشاف کرنے کو بھی کہا ہے جن کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی نے انہیں خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔


وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے نوٹس دینے کے لئے بھیجے گئے پولیس افسران کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا فرض دہلی میں جرائم کو روکنا ہے لیکن انہیں ڈرامے کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دہلی میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔

کیجریوال نے پوچھا، ’’ان کے  سیاسی آقا مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ کے کس ایم ایل اے کو توڑنے کی کوشش کی گئی؟ لیکن آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ دیگر پارٹیوں کے کن ارکان اسمبلی نے پارٹیاں بدلیں اور ملک بھر میں گزشتہ چند سالوں میں کون سی حکومتیں گریں؟ پھر یہ ڈرامہ کیوں؟‘‘


واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ  کیجریوال نے گزشتہ ہفتے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ بی جے پی ان کی پارٹی کے ایم ایل ایز کو توڑنے کے لیے 25 کروڑ روپے اور انتخابی ٹکٹ کی پیشکش کر کے دہلی کی حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ کے اس پوسٹ کے بعد وزیر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی نے دہلی میں ’آپریشن لوٹس 2.0‘کی کوشش کی تھی، لیکن ناکام رہی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔