متھرا: جنم اشٹمی کے موقع پر بانکے بہاری مندر میں بھگدڑ کے واقعہ کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل

اونیش کمار اوستھی کی جانب سے ہفتہ کی دیر رات اس حوالے سے جاری حکم نامہ میں کمیٹی کو واقعہ کی پوری جانچ کر یہ بتانے کو کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا۔

متھرا کے بانکے بہاری مندر میں بھگدڑ / آئی اے این ایس
متھرا کے بانکے بہاری مندر میں بھگدڑ / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے ریاست میں متھرا واقع ورنداون کے بانکے بہاری مندر میں جنم اشٹمی کے تیوہار پر منگلا آرتی کے دوران ہفتہ کی علی الصبح عقیدت مندوں کی زیادہ بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچنے اور دم گھٹنے کے واقعہ کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیر اعلی دفتر کے ذرائع نے اتوار کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے سابق ڈی جی پی سلکھان سنگھ اور علی گڑھ کے کمشنر گورو دیال کی موجودگی والی اس کمیٹی کو واقعہ کے مختلف پہلوؤں کی جانچ کر کے 15دن میں اپنی رپورٹ انتظامیہ کو سونپنے کو کہا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ بانکے بہاری مندر میں جنم اشٹمی تیوہار کے دوران ہفتہ کی علی الصبح عقیدت مندوں کی زیادہ بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے مچی بھگدڑ اور دم گھٹنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوگئی تھی اور کچھ افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔

اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش کمار اوستھی کی جانب سے ہفتہ کی دیر رات اس حوالے سے جاری حکم نامہ میں کمیٹی کو واقعہ کی پوری جانچ کر یہ بتانے کو کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا۔ ساتھ ہی یہ بتانے کو بھی کہا گیا ہے کہ مندر احاطے کے نظام کو کیسے بہتر کیا جائے۔ جس سے بڑھتی بھیڑ کے مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں ایسی واردات دوبارہ نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔