فوجیوں کی شہادت مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کا نتیجہ: دانش علی

مرکزی حکومت کو حقیقی لائن آف کنٹرول کی حالت پر بحث کےلئے کُل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے۔حکومت کی طرف سے مواصلاتی فرق کی وجہ سے کئی طرح کی افواہیں پھیلتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہا کہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کی وجہ سے لداخ کے گلوان وادی میں فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔ امروہہ سے لوک سبھا رکن دانش علی نے ٹوئٹ کر کے بدھ کو حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت میں شہید ہونے والے 20 بہادر جوانوں کو میں سلام کرتا ہوں۔ فوجیوں کی شہادت مودی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ حکومت کو حقیقی لائن آف کنٹرول کی حالت پر بحث کرنے کے لئے کُل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے۔ حکومت کی طرف سے مواصلاتی فرق کی وجہ سے کئی طرح کی افواہیں پھیلتی ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی لداخ علاقے میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر پیر کی رات گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی لگاتار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے فوجیوں کی شہادت پر پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ حقیقی صورت حال سے عوام کو واقف کرایا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔