سورت میں منعقد 34ویں ’ہنر ہاٹ‘ میں کئی چیزیں عوامی توجہ کا مرکز: مختار عباس نقوی

سورت میں منعقدہ 34ویں ’ہنر ہاٹ‘ میں آسام، بہار، آندھرا پردیش، گجرات، لداخ، پنجاب سمیت 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ کے 600 سے زیادہ دستکار، شلپکار، کاریگر شامل ہیں۔

مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی
مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سورت: مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا، مختار عبّاس نقوی نے آج ”ہنر ہاٹ“، سورت (گجرات) میں اخباری نمائندوں سے بات۔چیت کے دوران کہا کہ ملک کے کونے کونے سے نایاب ملکی مصنوعات اور روائتی پکوان سمیت مشہور و معروف کلاکاروں کے ثقافتی پروگرام، روائتی سرکس، وِشوَ کرما واٹیکا وغیرہ سورت میں منعقدہ اِس دس روزہ ’ہنر ہاٹ‘ میں توجّہ کا مرکز ہے۔

مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی
مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی

انہوں نے بتایا کہ وَنیتا وِشرام پرَیسر، سورت (گجرات) میں 11 سے 20 دسمبر تک منعقدہ 34ویں ’ ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح گجرات کے عزّت مآب گورنر آچاریہ دیو وَرَت 12 دسمبر کو کریں گے۔ افتتاحی پروگرام میں مہمانِ خصوصی اور مہمانِ اعزازی کے طور پر مرکزی وزیرِ مملکت برائے ریل اور کپڑا درشنا جردوش، ممبر پارلیمنٹ سی۔آر۔ پاٹل اور پربھو بھائی وَساوا، حکومتِ گجرات کے سڑک اور تعمیرات کے وزیر پورنیش بھائی مودی، وزیر مملکت برائے داخلہ، کھیل، خدمات برائے یوتھ اور ثقافتی امور (آزادانہ چارج) ہرش سنگھوی، وزیر برائے کھیتی باڑی مکیش بھائی پٹیل، وزیر برائے شہری ترقی وَنود بھائی مورڈیہ اور ایم۔ایل۔اے، وی۔ڈی۔ جلاواڑیہ، اَروِند بھائی رانا، نتی بھائی بَلَر، کشور بھائی کنانی، سنگیتا بین پاٹل، وویک بھائی پٹیل، گنپت بھائی وساوا، اِیشور بھائی پرمار، موہن بھائی ڈھوڈیا، پروین بھائی گھوگھری اور جنکھانا بین ایچ پٹیل، سورت کی سابق میئر ہیمالی بوگھاوالا، سورت کے سابق میئر نرنجن بھائی جنج میرا اور دیگر پر وقار معز زین موجود رہیں گے۔


مختار نقوی نے کہا کہ آج عالمی تقابل کے ماحول میں ملک کی پشتینی کاریگری کی وراثت کو محفوظ رکھنے، اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے جس سے کہ ملک کے دستکاروں، فنکاروں کی نئی نسل بھی اپنے پشتینی ہنر سے رابطے میں رہ سکیں اور انھیں اس فن اور کلا کے ذریعہ اقتصادی ترقی اور ذاتی روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ”کوشل کے کوبیروں کا کمبھ“ ” ہنر ہاٹ “ لاکھوں سوَدیشی دستکاروں، شلپکاروں کی معاشی مضبوطی کا ذریعہ بنا ہے۔ ” ہنر ہاٹ“ کے ذریعہ سے گزشتہ تقریباً چھ (6) برسوں کے دوران سات (7) لاکھ سے زیادہ کاریگروں، شلپکاروں اور ان سے جڑے لوگوں کو روزگار اور ذاتی روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

مختار نقوی نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ“ کے اِی۔پلیٹ فارم http://hunarhaat.org کے ساتھ ہی گورنمنٹ اِی مارکیٹ پلیس GeM پورٹل پر آنے سے اور بازار لنکیج، نئے ڈیزائن، بہتر پیکیجنگ، تربیت اور کریڈٹ لنکیج سے بڑے پیمانے پر دستکاروں، شلپکاروں اور کاریگروں کے لئے اقتصادی ترقی کے مواقع مہیا ہوئے ہیں۔

مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی
مختار عباس نقوی، تصویر یو این آئی

سورت میں منعقدہ 34/ویں ”ہنر ہاٹ“ میں آسام، بہار، آندھرا پردیش، گجرات، لداخ، پنجاب، جموں۔کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، میگھالیہ، دِلّی، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، منی پور، گوا، پدّو چیری، چھتیس گڈھ، تیلنگانہ، چنڈی گڈھ، ہریانہ سمیت تیس (30) سے زائد ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے چھ سو (600) سے زیادہ دستکار، شلپکار، کاریگر شامل ہیں۔ یہ کلاکار اپنے ساتھ ہاتھوں سے بنی شاندار اور نایاب دیسی مصنوعات لے کر آئے ہیں۔ وہیں ”ہنر ہاٹ“ کے باورچی خانے میں ملک بھر کے مختلف علاقوں کے روائتی پکوان بھی دستیاب ہیں۔ اس ”ہنر ہاٹ“ میں تین سو (300) اسٹال لگائے گئے ہیں۔

سورت میں منعقدہ ”ہنر ہاٹ“ میں پنکج اودھاس، سریش واڈیکر، سدیش بھونسلے، پنیت اِسّر اور گوفی پینٹل سمیت اصل کلاکاروں کا مہابھارت منچن، اَنّو کپور اور مشہور وَ معروف فنکاروں کا بیت بازی پروگرام، الطاف راجہ، امیت کمار، بھوپندر سنگھ بھوپّی، بھومی تریویدی، وِپِنّ انیجا، پریا ملک سمیت ملک کے دیگر مشہور و معروف فنکاروں کے ثقافتی۔فنکاری۔ گیت۔ سنگیت سے سجے ہوئے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔


اگلے ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد 22/ دسمبر 2021 سے 20 جنوری 2022 تک جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، نئی دِلّی میں ہوگا۔ اِس کے علاوہ آنے والے دنوں میں ” ہنر ہاٹ “ کا انعقاد میسورو، گواہاٹی، پونے، احمدآباد، بھوپال، پٹنہ، پڈّو چیری، ممبئی، جمّوں، چنّئی، چنڈی گڈھ، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بینگلورو، کوٹہ، سکم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر مقامات پر بھی ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔