مدھیہ پردیش: کئی راج بھون ملازمین کورونا پازیٹو، کیمپس میں انتظامات مزید سخت

گورنر کے سکریٹری نے بتایا کہ مہمانوں کی آمد و رفت، ملازمین کی صحت وغیرہ کی سخت نگرانی کے لئے روزانہ جائزہ لینے کا انتظام کیاگیاہے، تاکہ حالات کےمطابق انتظامات کو بہتر بنانے کے کام کو فوراً کیا جا سکے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع راج بھون احاطے میں کووڈ-19 انفیکشن کے پیش نظر ضروری احتیاط کا ہر روز اعلی سطحی جائزہ لیا جائے گا۔ راج بھون احاطے میں رہنے والے ملازمین اور ان کے گھروالوں میں سے سات لوگ کووڈ- 19 سے متاثر پائے گئے ہیں، جنہیں کل ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ احاطے کے ملازمین کے رہائشی علاقے کو کووڈ- 19 متاثرہ کنٹونمنٹ علاقہ قرار دے کر مکمل ’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر‘ (ایس او پی) کو یقینی بنایا گیا ہے۔

گورنر کے سکریٹری منوہر دوبے نے آج یہاں جاری ریلیز میں بتایا کہ مہمانوں کی آمدورفت، ملازمین کی صحت وغیرہ کی سخت نگرانی کے لئے روزانہ جائزہ لینے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ حالات کے مطابق انتظامات کو بہتر بنانے کے کام کو فوراً کیا جاسکے۔ منوہردوبے نے بتایا کہ راج بھون میں کووڈ- 19 کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے سبھی ضروری احتیاط پر عمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے لئے راج بھون احاطے میں خاص علاقے کے مطابق انتظام کیا گیا ہے۔ راج بھون احاطے میں واقع ملازمین کے رہائش والے کنٹونمنٹ علاقے میں خاص علاقوں کے لئے درجہ بند انتظام کیا گیا ہے۔ اسی کے مطابق سبھی ضروری ہدایات اور احتیاط برتنے کا انتظام ہے۔


گورنر کی رہائش اور دفتر لال کوٹھی کو ’انر زون‘ بناکر آمدورفت کے انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔دفتروں کے ملازمین کو ’ورک فروم ہوم‘ کی ہدایت دی گئی ہے۔ احاطے میں واقع دفتروں کو عارضی طورپر بند کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہی ملازمین کو بلایا جائے گا۔ راج بھون میں داخل ہونے والے مہمانوں کے موبائل فون میں آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ ہونا ضروری ہے۔ اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ،منوہر دوبے نے بتایا کہ راج بھون کے احاطے میں رہنے والے کنبوں کی میڈیکل ایجمرجنسی کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی وجہ سے تین دن کے لئے سبھی کے باہر جانے پر پابندی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔