پھر بگڑی منیش سسودیا کی بیوی کی طبیعت، علاج کے لیے لے جایا گیا اسپتال

سیما سسودیا جب پہلے بیمار ہوئی تھیں تو ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ مریض کی جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں مستقل طور سے فیزیوتھراپی اور دوائیوں کی ضرورت ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی بیوی سیما سسودیا کی ایک بار پھر طبیعت بگڑ گئی ہے۔ انھیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ انھیں کون سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سیما سسودیا کی طبیعت بگڑی تو وہ اپنے گھر پر تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 اپریل کو بھی سیما کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ اس وقت انھیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سیما طویل مدت سے ملٹیپل اسکیلوریسس بیماری سے متاثر ہیں۔ منیش سسودیا کے جیل اور بیٹے کے پڑھائی کے مقصد سے بیرون ملک جانے کے بعد وہ گھر میں تنہا رہتی ہیں۔ اس وجہ سے وہ تناؤ میں رہتی ہیں۔


اُس وقت سیما سسودیا کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ ملٹیپل اسکیلوریسس کی بیماری میں مریض کے دماغ کا جسم پر سے کنٹرول گھٹتا چلا جاتا ہے۔ سیما میں بھی ایسی ہی علامتیں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس بیماری کے سبب ان کے جسم کی نصف صلاحیت متاثر ہے۔ اس کی وجہ سے ان کو چلنے یا بیٹھنے میں بھی کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں مستقل طور سے فیزیوتھراپی اور دوائیوں کی ضرورت ہے تاکہ بیماری کی علامت اور اثر کو کم کیا جا سکے۔ ایسے میں ان کو مستقل علاج اور معائنہ کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔