منیش سسودیا نے جیل سے تحریر کیا جذباتی خط، جلد باہر ملاقات کا وعدہ

عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے جیل سے خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا، ’’میری بیوی کا آپ نے بہت خیال رکھا۔ سیما آپ سب کی بات کرے ہوئے جذباتی ہو جاتی ہے‘

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر یو این آئی</p></div>

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے جیل سے خط لکھا ہے۔ اپنے اسمبلی حلقہ کے عوام کے نام تحریر کردہ اس خط میں انہوں نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی میں تعلیم کا انقلاب آیا ہے۔‘‘

منیش سسودیا نے خط میں لکھا، ’’جلد ہی باہر ملاقات ہوگی۔ تعلیمی انقلاب زندہ آباد، لو یو آل! گزشتہ ایک برس میں مجھے سب کی یاد آئی۔ سب نے بہت ایمانداری سے کام کیا۔ جس طرح آزادی کے وقت سب نے لڑائی لڑی، اسی طرح ہم بہتر تعلیم اور اسکول کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انگریزوں کی تاناشاہی کے بعد بھی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اسی طرح ایک دن ہر بچے کو صحیح اور بہتر تعلیم حاصل ہوگی۔‘‘


عام آدمی پارٹی لیڈر نے لکھا، ’’انگریزوں کو بھی اپنے اقتدار پر بہت گھمنڈ تھا۔ انگریز بھی جھوٹے الزام عائد کر کے لوگوں کو جیل میں قید کرتے تھے۔ انگریزوں نے کئی برسوں تک گاندھی جی کو جیل میں قید رکھا۔ یہ لوگ میری تحریک ہیں اور آپ سب میری طاقت ہو۔ ترقی یافتہ ملک ہونے کے لیے بہتر تعلیم اور اسکول کا ہونا لازمی ہے۔ اب پنجاب میں تعلیم کے انتقال کی خبر سن کر سکون ملتا ہے۔ جیل میں رہ کر میری آ لوگوں کے تئیں محبت مزید بڑھ گئی ہے۔ میری بیوی کا آپ لوگوں نے بہت خیال رکھا۔ سیما آپ کی بات کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتی ہے۔ آپ سب اپنا خیال رکھیئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔