دہلی: منیش سسودیا نے اسکولوں کا دورہ کر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا لیا جائزہ

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ مئی میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان سے قبل طلبا کو تیاری اور کونسلنگ سے محروم رکھنا نامناسب ہوگا۔‘‘

دہلی کے اسکولوں میں کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
دہلی کے اسکولوں میں کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اسکول کو دوبارہ کھولنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ایس کے وی، چراغ انکلیو اور ڈی پی ایس ، متھورا روڈ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کورونا سے تمام آنے والے بچوں کی حفاظت اور اسکول کے پورے احاطے میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ دس ماہ کے لئے اسکول بند رہنے کے بعد اب دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی تیاری کے لئے کھولا جارہا ہے۔ اس لئے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے مکمل انتظامات کرنا ضروری ہیں۔

نائب وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز اور ضلعی سرکاری اور نجی اسکولوں میں جائیں تاکہ کورونا کے خلاف تحفظ کے تمام اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہرکسی میں معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہونا چاہئے، سینیٹائزر کی دستیابی ہے ، اور ماسک لگانا ضروری ہے۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا اعلان کیا ہے۔ پریکٹیکل اور پری بورڈ کی تیاری کے بغیربچوں کو امتحان کے لئے بلایا جانا ناانصافی ہوگی۔ مئی میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان سے قبل طلبا کی بہتر تیاری اور مشاورت ضروری ہے۔ لہذا، اسکولوں کو احتیاط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بچے اسکول کے ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں اور بورڈ کے امتحانات کے لئے پوری طرح تیار رہیں۔


نائب وزیر اعلی نے کہا کہ اس سے گذشتہ ایک سال کے دوران تعلیم کے نقصان کی تلافی نہیں کی جاسکتی، لیکن بقیہ وقت کا صحیح استعمال کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہماری پہلی توجہ اسکولوں کو اچھی طرح سے کھولنے اور کورونا سے تحفظ فراہم کرنے پر ہے۔ اس کے بعد ہم نتیجہ پر توجہ دیں گے۔ نائب وزیر اعلی بچوں سے یہ جاننا چاہتے تھے کہ انہوں نے اپنے والدین کو اسکول آنے کی اجازت کے لئے کس طرح راضی کیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ والدین کو انھیں اسکول بھیجنے کے بارے میں ابھی تک اعتماد نہیں ہے۔ اس دوران اساتذہ نے بتایا کہ بچوں کے بغیر اسکولوں میں ویرانی کا احساس ہوتا ہے۔ اسکول کھلنے کے ساتھ ہی اب ادھورہ پن ختم ہوگا ہے۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ والدین کے لئے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کرنا فطری بات ہے۔ لہذا پہلے دن بچوں کی موجودگی کم تھی۔ لیکن ہم نے حکام کو تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ والدین بچوں کو اسکول بھیجنے میں اعتماد حاصل کرسکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔