منی پور: گھر میں جبراً گھس کر جونیئر کمیشنڈ افسر کا اغوا، نامعلوم افراد کار میں بٹھا کر فرار!

سیکورٹی اہلکاروں نے جے سی او کو یرغمالوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے پورے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے اور تلاشی مہم شروع ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

منی پور میں رہ رہ کر ہو رہے تشدد کے واقعات نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کر دی ہے۔ اس درمیان ریاست میں ایک فوجی افسر کے اغوا کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں شروع ہوئے منی پور تشدد کے بعد سے ہی پورے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور فوجی افسران بھی محفوظ دکھائی نہیں دے رہے۔ منی پور میں یہ چوتھا واقعہ ہے جب کسی افسر کا گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

تازہ واقعہ کے تعلق سے پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ تھوبل ضلع کے رہنے والے جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) کونسم کھیڑا سنگھ کا صبح تقریباً 9 بجے کچھ نامعلوم لوگوں نے گھر کے اندر جبراً گھس کر اغوا کر لیا اور کار میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔


اس حادثہ کی خبر پا کر سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور جے سی او کو یرغمالوں سے آزاد کرانے کے لیے پورے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ سیکورٹی ہلکاروں نے تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے، حالانکہ خبر لکھے جانے تک فوجی جوان کا کچھ بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ اغوا کنندگان کی طرف سے کوئی فون بھی نہیں آیا ہے۔ جانچ کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ جے سی او کے اغوا کی وجہ پتہ نہیں چل سکی ہے، حالانکہ ہر طرح سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔