لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے 39 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی، یہاں دیکھیں فہرست

کانگریس کی پہلی فہرست کے مطابق راہل گاندھی کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے، جبکہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل راج نند گاؤں سے میدان میں اتریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آئندہ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کر دی۔ 39 امیدواروں کی اس پہلی فہرست میں کچھ بڑے نام شامل ہیں، مثلاً راہل گاندھی، بھوپیش بگھیل، ششی تھرور وغیرہ۔ راہل گاندھی ایک بار پھر کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے انتخابی میدان میں اتریں گے، جبکہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کو چھتیس گڑھ کی راج نند گاؤں سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈران کے سی وینوگوپال، پون کھیڑا اور اجئے ماکن نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کر پارٹی کے ذریعہ طے کردہ 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس دوران وینوگوپال نے جانکاری دی کہ سی ای سی کی میٹنگ میں صلاح و مشورہ کے بعد پارٹی صدر کھڑگے کے ذریعہ امیدواروں کی پہلی فہرست کو منظوری ملی۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ سی ای سی کی اگلی میٹنگ 11 مارچ کو ہوگی جس میں کئی دیگر امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


کانگریس کی جو پہلی فہرست جاری ہوئی ہے اس میں چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تلنگانہ اور تریپورہ کی پارلیمانی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان ہوا ہے۔ جن 39 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں 15 جنرل زمرہ کے ہیں، جبکہ 24 کا تعلق درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، او بی سی یا اقلیتی طبقہ سے ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں سبھی 39 امیدواروں کے نام…

  1. ڈاکٹر شیوکمار دہریا، جانگیر- چمپا (چھتیس گڑھ)

  2. جیوتسنا مہنت، کوربا (چھتیس گڑھ)

  3. بھوپیش بگھیل، راج نند گاؤں (چھتیس گڑھ)

  4. راجندر ساہو، دُرگ (چھتیس گڑھ)

  5. وکاس اپادھیائے، رائے پور (چھتیس گڑھ)

  6. تامردھوج ساہو، مہاسمند (چھتیس گڑھ)

  7. ایچ آر الگور (راجو)، بیجاپور (کرناٹک)

  8. آنندسوامی گدادیوارا مٹھ، ہاویری (کرناٹک)

  9. گیتا شیوراجکمار، شموگہ (کرناٹک)

  10. شریئس پٹیل، حسن (کرناٹک)

  11. ایس پی مداہنومے گوڑا، تمکور (کرناٹک)

  12. وینکٹ رامے گوڑا (اسٹار چندرو)، مانڈیا (کرناٹک)

  13. ڈی کے سریش، بنگلور دیہی (کرناٹک)

  14. راج موہن انیتھن، کاسراگوڈ (کیرالہ)

  15. کے سدھاکرن، کنور (کیرالہ)

  16. شفیع پرمبل، وڈاکارا (کیرالہ)

  17. راہل گاندھی، وائناڈ (کیرالہ)

  18. ایم کے راگھون، کوزیکوڈ (کیرالہ)

  19. وی کے سریکندن، پلکڑ (کیرالہ)

  20. رمیا ہریداس، الاتھور (کیرالہ)

  21. کے مرلی دھرن، تھریسور (کیرالہ)

  22. بینی بیہانن، چلاکوڈی (کیرالہ)

  23. ہبی ایڈین، ارناکولم (کیرالہ)

  24. ڈین کوریاکوس، اڈوکی (کیرالہ)

  25. کے سی وینوگوپال، الاپوژا (کیرالہ)

  26. کوڈیکونل سریش، ماویلکارا (کیرالہ)

  27. اینٹو اینٹونی، پتھنم تھٹا (کیرالہ)

  28. اڈور پرکاش، اٹنگل (کیرالہ)

  29. ڈاکٹر ششی تھرور، تھرووننت پورم (کیرالہ)

  30. محمد حمدللہ سعید، لکشدیپ (لکشدیپ)

  31. ونسنٹ ایچ پالا، شیلانگ (میگھالیہ)

  32. سلینگ اے سنگما، تورا (میگھالیہ)

  33. ایس سپونگ میرین جمیر، ناگالینڈ (ناگالینڈ)

  34. گوپال چھیتری، سکم (سکم)

  35. سریش کمار شیکھر، ظہیر آباد (تلنگانہ)

  36. رگھویر کنڈورو، نالگونڈا (تلنگانہ)

  37. چلّا وامشی چاند ریڈی، محبوب نگر (تلنگانہ)

  38. بلرام نائک پوریکا، محبوب آباد (تلنگانہ)

  39. آشیش کمار ساہا، تریپورہ ویسٹ (تریپورہ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔