یوگی حکومت میں ’ٹھنڈی روٹی‘ دینا ڈھابہ مالک کو پڑی مہنگی، بدمعاشوں نے ماری گولی

اتر پردیش کے ضلع ایٹہ کے کوتوالی شہر علاقے میں ٹھنڈی روٹی دینے کے سلسلے میں ہوئے تنازع کے بعد دو نوجوانوں نے ڈھابہ مالک اودھیش یادو کو گولی مار دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایٹہ: اترپردیش کی یوگی حکومت میں جرائم کے واقعات کسی بھی طرح قابو ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی بات پر مار پیٹ اور قتل عام بات ہو گئی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اتر پردیش کے ضلع ایٹہ کے کوتوالی شہر علاقے میں ٹھنڈی روٹی دینے کے سلسلے میں ہوئے تنازع میں دو نوجوانوں نے ڈھابہ مالک کو گولی مار دی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل کمار سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بس اڈے کے سامنے جیوتی ہوٹل کے نام سے اودھیش یادو ڈھابہ چلاتے ہیں۔ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب دو لڑکے آئے اور کھانے کا آرڈر دیا۔ کھانے کے دوران ٹھنڈی روٹی دینے کے سلسلے میں اودھیش اور نوجوانوں کے درمیان تنازع ہوگیا۔ ایک نوجوان نے لائسنسی پستول سے ہوٹل مالک کو گولی مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ گولی ڈھابہ مالک کے داہنے جانگھ میں لگی ہے۔ زخمی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونون ملزمین کو موقع پر ہی لوگوں کی مدد سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔