’ممتا بنرجی میری ماں کی طرح ہیں‘ ٹی ایم سی کو خیرباد کہنے والے راجیب بنرجی کا بیان

راجیب بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی سرپرستی میں سیاست کا سفر میں نے شروع کیا تھا۔ اس موقع پر وہ جذباتی نظر آئے اور ممتا بنرجی و ترنمول کانگریس کو چھوڑنے کا دکھ اپنے چہرے سے ظاہر کر رہے تھے۔

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کلکتہ: ترنمول کانگریس سے ناراضگی کے بعد وزارت اور آج ممبر اسمبلی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد راجیب بنرجی نے آ ج کہا ہے کہ ممتا بنرجی ان کے لئے ہمیشہ ’’ماں‘‘ کی طرح رہیں گی۔ خیال رہے کہ راجیب بنرجی نے آج بنگال اسمبلی میں جاکر پرنسپل سکریٹری کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ دیدیا۔سیکریٹری نے کئی سوالات کیے جس کا جواب دینے کے بعد سابق ریاستی وزیر راجیب بنرجی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں جاکر ممتا بنرجی کی تصویر لے کر باہر نکل گئے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راجیب بنرجی نے کہا کہ میں ہمیشہ ممتا بنرجی کا شکر گزار رہوں گا اور وہ میری لئے ماں کے درجے میں ہیں۔ کل بھی ان کی تصویر میرے سر کے اوپر لٹکی ہوئی تھی، آج اور آئندہ بھی ان کی تصویر لٹکتی رہے گی۔


راجیب بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی سرپرستی میں سیاست کا سفر میں نے شروع کیا تھا اور انہوں نے موقع دیا۔ اس موقع پر وہ جذباتی نظر آئے اور ممتا بنرجی و ترنمول کانگریس کو چھوڑنے کا دکھ اپنے چہرے سے ظاہر کر رہے تھے۔ جب کہ 21 جنوری کو وزارت کو استعفیٰ دینے کے بعد وہ ممتا بنرجی کی تنقید کی تھی اور ان کی بے عزتی بھی کی تھی۔ انہیں ٹی وی چینلوں سے پتہ چلا کہ ان کی وزارت کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

راجیو بنرجی نے کہا کہ وہ اپنے اگلے قدم سے کل لوگوں کو آگاہ کریں گے۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ اتوار کو امت شاہ کی ریلی میں وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ آج خود انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت آزادانہ طور پر نہیں کی جاسکتی ہے، کسی پارٹی میں شامل ہونا ضروری ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Jan 2021, 6:40 PM