ممتا بنرجی نے 'ترنمول چھاتر پریشد' کے یوم تاسیس کو عصمت دری متاثرہ ٹرینی ڈاکٹر کے نام وقف کیا

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے اپنا درد ظاہر کرتے ہوئے کہا "ہماری ہمدردی سبھی عمر کی ان خواتین کے ساتھ ہے جو غیر انسانی واقعات کا شکار ہوئی ہیں۔ ہم بہت غمگین ہیں۔"

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی (فائل)، تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی (فائل)، تصویر ٹوئٹر@AITCofficial

user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو پارٹی کی طلبا شاخ 'ترنمول چھاتر پریشد' کے یوم تاسیس کو عصمت دری کے بعد قتل کردی جانے والی خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے نام وقف کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اس واقعہ پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شرمناک واقعہ سے بہت غمگین ہیں۔ واضح ہو کہ کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں اس مہینے کی شروعات میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کا آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں احتجاج کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوگیا جو اب تک جاری ہے۔

ممتا بنرجی نے بنگالی زبان میں سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے طویل پوسٹ میں کہا "آج ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر میں اسے اپنی بہن کو وقف کر رہی ہوں، جس کی کچھ دن پہلے آر جی کر اسپتال میں دردناک موت ہوگئی تھی۔ ہم اپنی قلبی ہمدردی ظاہر کرتے ہیں اور اس واقعہ کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردی سبھی عمر کی ان خواتین کے ساتھ ہے جو غیر انسانی واقعات کا شکار ہوئی ہیں۔ ہم بہت غمگین ہیں۔"


ترنمول کانگریس کی سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبا اور نوجوانوں کا سماجی کردار بہت بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج اور تہذیب کو زندہ رکھتے ہوئے نئے دن کا خواب دکھانا اور نئے دن کے روشن عزائم سے سبھی کو متاثر کرنا طلبا سماج کا کام ہے۔ آج میری ان سبھی سے اپیل ہے کہ اس کوشش میں حوصلہ افزا ہوں اور پابند رہیں۔ میرے پیارے طلبا، اچھے رہیں، صحت مند رہیں اور روشن مستقبل کے لیے پُرعزم رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔