میں چندرچوڑ بول رہا ہوں، 500 روپے بھیجو، چیف جسٹس آف انڈیا کے نام پر ٹھگی کے معاملے نے سبھی کو حیران کر دیا

وائرل پوسٹ پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس کی ہدایت پر سائبر دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرایا ہے۔ سال 24-2023  میں ٹھگی کے معاملوں میں 166 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سی جے آئی چندرچوڑ / آئی اے این ایس</p></div>

سی جے آئی چندرچوڑ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سائبر ٹھگی کے معاملے ان دنوں کافی بڑھ گئے ہیں۔ روزانہ ملک کے کسی نہ کسی حصے سے ٹھگی کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں لیکن دہلی میں آئے اس طرح کے ایک معاملے نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ دراصل راجدھانی دہلی میں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کا نام لے کر ٹھگی کرنے کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ سائبر ٹھگوں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ انہوں نے سی جے آئی کا نام لے کر 500 روپے کی مانگ کردی ہے۔

لوگوں کو میسج اور کال کرکے ٹھگی کرنے کے بعد اب 'سی جے آئی' کا ایک فرضی میسج وائرل ہو رہا ہے جس میں کیب بُک کرنے کے لیے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے مطابق ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے شخص نے 500 روپے کی ٹھگی کرنے کی کوشش کی ہے۔ حالانکہ وائرل پوسٹ پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے اور چیف جسٹس کی ہدایت پر سائبر دھوکہ دھری کی شکایت درج کرا دی گئی۔


غور طلب رہے کہ حال میں سائبر دھوکہ دری کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں جہاں لوگوں نے جرائم پیشوں کے ذریعہ کئی ڈیجیٹل طریقے کا شکار ہوکر لاکھوں روپے گنوائے ہیں۔ سائبر ٹھگی کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے آر بی آئی نے ڈیجیٹل پمنٹس انٹلیجنس پلیٹ فارم قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس میں ادائیگی دھوکہ دری کے جوکھموں کو کم کرنے کے لیے جدید تکنیک ہوگی۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ 30 مئی کو جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق بینکوں کے ذریعہ رپورٹ کی گئی مالی دھوکہ دری کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 2023-24  میں سال در سال 166 فیصد بڑھ کر 36,075 معاملوں تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔