اڈیشہ میں ٹاٹا اسٹیل پاور پلانٹ میں دردناک حادثہ، اسٹیم لیکیج سے کئی ملازمین جھلسے، اسپتال میں داخل

ٹاٹا اسٹیل پاور پلانٹ میں اسٹیم لیک ہونے سے کئی ملازمین جھلس گئے ہیں، ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں حالانکہ ٹاٹا اسٹیل نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹاٹا اسٹیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹاٹا اسٹیل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ کے ڈھینک نال ضلع واقع میرامنڈلی میں ٹاٹا اسٹیل پاور پلانٹ میں اسٹیم لیک ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کئی ملازمین کو کٹک کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق دھماکہ ہونے سے کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ منگل کو انسپکشن پروسیس کے دوران دوپہر ایک بجے ہوا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ٹاٹا اسٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اڈیشہ کے ڈھینکنال میں ٹاٹا اسٹیل میرامنڈلی ورکس میں اسٹیم نکلنے کے سبب بی ایف پی پی 2 پاور پلانٹ میں حادثہ کی خبر سے ہمیں تکلیف ہوئی ہے۔ اس حادثے نے انسپکشن پروسیس کے دوران اور سائٹ پر کام کرنے والے کچھ لوگوں کو متاثر کیا ہے، جنھیں فوراً اسپتال میں لے جایا گیا۔‘‘


کمپنی نے کہا کہ پلانٹ احاطہ کی گھیرابندی کر دی گئی ہے اور ایمرجنسی خدمات کو سرگرم کر دیا گیا ہے۔ ٹاٹا اسٹیل نے کہا کہ اس نے متاثرہ ملازمین کے کنبوں کے اراکین سے رابطہ کیا ہے اور ان کی مدد کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمپنی حادثہ کے اسباب کا پتہ لگا رہی ہے۔ اس کے تعلق سے ایک داخلی جانچ شروع کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔