مجلس اردو صحافت تحلیل، اردو میڈیا فورم کی تشکیل کا فیصلہ

اگلے سال مارچ میں پٹنہ میں دو روزہ جشن اردو صحافت کے انعقاد کے لئے باضابطہ کمیٹی کی تشکیل

تصویر شیث احمد
تصویر شیث احمد
user

شیث احمد

پٹنہ: اردو صحافت دو سو سال مکمل ہونے کے موقع پر چند مہینے قبل "مجلس اردو صحافت" کی تشکیل کی گئی تھی۔ اب یہ مجلس تحلیل کر دی گئی اوراس کا نام بدل کر" اردو میڈیا فورم" کر دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں اس کی نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ یہ فیصلہ اتوار کو "اردو صحافت دو سو سال" سے وابستہ صحافیوں کی میٹنگ میں کیا گیا۔

میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے صدر مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کی۔ میٹنگ میں مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کو صدر، ڈاکٹر ریحان غنی کو جنرل سکریٹری اور سید مشتاق احمد کو خازن کے عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر اظہار احمد، ڈاکٹر شہباز عالم، ڈاکٹر خالد انور، ڈاکٹر محمد گوہرِ اور ایس ٹی رضا کو نائب صدر نامزد کیا گیا، جبکہ محمد اقبال صبا، ڈاکٹر انوارالہدی، نواب عتیق الزماں، ضیا الحسن، انوار اللّہ، سید محمد ارشاد عالم ، سید نئیر علی وارثی اور اسحاق اثر سکریٹری بنائے گئے۔ اراکین کی حیثیت سے امتیاز احمد کریم (تاثیر)، شیث احمد (پندار)، محمد راشد احمد ( سنگم)، محمد نوشاد، ارشاد الحق، احمد رضا ہاشمی، جاوید حسین، سید جاوید حسن سمیت وہ تمام صحافی شامل ہوں گے جو 31 جنوری 2021 کو خانقاہ منعمیہ پٹنہ سیٹی میں منعقد کی گئی تاسیسی میٹنگ میں شریک ہوئے تھے۔


میٹنگ میں تقریبات سب کمیٹی، سمینار اور مشاعرہ سب کمیٹی اور مجلہ سب کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے کنوینر بالترتیب اسحاق اثر، ڈاکٹر اظہار احمد اور ضیاء الحسن بنائے گئے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جشن اردو صحافت کی دو روزہ تقریبات 16 اور 17 مارچ 2022 کو پٹنہ کے کسی بڑے ہال میں کی جائے جس کا خاکہ تقریبات سب کمیٹی بنا کر مجلس عاملہ کو پیش کرے گی۔ ایک دوسری تجویز میں 17مارچ 2021 کو کلکتہ میں جشن اردو صحافت کی افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد کے لئے وہاں کے اردو صحافیوں بالخصوص شعیب رضا فاطمی اور ڈاکٹر عقیل احمد عقیل کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی ریاض عظیم آبادی اور کاپی ایڈیٹر محمد نسیم انصاری کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا گیا اور دونوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔