مہاراشٹرکی وزیر پنکجا منڈے کا پی اے بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار

پولیس نے گوری کے شوہر،دوبہنوئی کے خلاف آئی پی سی ‏کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تینوں پر ہراساں کرنے اور بے عزتی ‏کرنے کے ساتھ ساتھ خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 مہاراشٹر حکومت میں بی جے پی کی وزیر پنکجا منڈے کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) اننت گرجے کو ممبئی کی ورلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دیر رات تقریباً ایک بجے پولیس اننت کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔ متوفی کے اہل خانہ نے اننت پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام لگایا ہے۔ 23 نومبر کو اننت کی بیوی گرجے کی مشتبہ حالات میں موت ہوئی تھی، جسے اننت نے خودکشی کہا لیکن بیوی کے والدین نے اس کو قتل بتایا ہے۔

اننت کی بیوی کے والدین کی جانب سے اس کی موت پر سوالات اٹھانے کے بعد اننت فرار ہو گیا تھا لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ وہیں یہ معاملہ ہائی پروفائل ہو گیا ہے کیونکہ اننت گرجے کابینی وزیر پنکجا منڈے کا ملازم ہے۔ اس لئے جب پولیس نے پنکجا منڈے سے اس بارے میں معلومات حاصل کی تو انہوں نے بتایا کہ 22 نومبر کی شام کو اننت نے فون کرکے انہیں بتایا کہ ان کی بیوی نے خودکشی کرلی ہے اور وہ یہ سن کر حیران رہ گئی تھیں۔


پنکجا منڈے نے کہا کہ انہوں نے پولیس کو گہرائی سے معاملے کی جانچ کرنے کو کہا ہے اور اگر کوئی بھی قصوروار ہے تو اس کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اننت کی بیوی کے والد کا درد سمجھ سکتی ہوں لیکن پولیس معاملے میں کوئی لاپرواہی نہ کرے اور جو بھی جانچ  ہو اس کے بارے میں معلومات فراہم کرتی رہے‘۔ انہوں نے کہا ہ اننت کی بیوی کے خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔ اننت گرجے یا کوئی اور جو بھی گوری کی موت کا ذمہ دار ہوںگا اس کو سزا ملے گی‘۔

پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق گرجے کی بیوی ڈاکٹر تھیں اور ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں کام کرتی تھیں۔ وہ ہفتہ کی دوپہر ایک بجے کے قریب اچانک گھر سے چلی گئی اور شام کو ان کی موت کی خبر آئی۔ اننت کی شادی 9 ماہ قبل ہوئی تھی تاہم بیوی کے والد کا کہنا ہے کہ اننت کا کسی دوسری خاتون سے افیئر تھا جس کی وجہ سے اس کی بیوی ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ بیوی نے دوسری عورت کے ساتھ اننت کی چیٹ بھی پکڑی تھی، جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑے بھی ہورہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اننت کی بیوی کو اس کے سسرال والے پریشان کر رہے تھے۔ اننت اور سسرالیوں سے تنگ آکر ہی اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے اننت، بہنوئی شیتل گرجے آندھالے اور بہنوئی اجے گرجے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 108، 85، 352، اور 351 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تینوں پر ہراساں کرنے اور بے عزتی کرنے کے ساتھ ساتھ خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔(بشکریہ:نیوز 24)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔